DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Rawalpindi waste management workers refuse to work after not being paid for past couple of months

راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کلر سیداں میں شعبہ صفائی کے عملہ نے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر بطور احتجاج صفائی کا کام کرنے سے انکار کر دیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کلر سیداں میں شعبہ صفائی کے عملہ نے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر بطور احتجاج صفائی کا کام کرنے سے انکار کر دیا اور ہڑتال کی کال دے دی جو تنخواہ ملنے تک جاری رہے گی۔پانچ سینٹری سپروائزروں سمیت دس ڈرائیورز،دس لوڈرز اور 54 کے قریب ورکروں نے ایم سی کلر سیداں میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 18 مارچ کے بعد اب تک تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔رمضان المبارک کا مقدس مہینے شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کی سکولوں کی فیسوں سمیت دیگر اخراجات جن میں بجلی سوئی گیس کے بل اور گھر کا کرایہ بھی شامل ہے، ادا کرنا باقی ہے۔سنٹری ورکر عبید الرحمان نے بتایا کہ اس نے الیکٹرانکس کا کچھ سامان اقساط پر خرید رکھا ہے جن کی قسطیں ادا کرنا ابھی باقی ہے جس کی وجہ سے ڈیلر تنگ کرتا ہے۔خرم نامی ڈرائیور نے بتایا کہ صبح پانچ بجے سے دن ایک بجے تک لگا تار کا م کرتے ہیں مگر اس کے باوجود بروقت تنخواہ ادا نہیں کی جاتی۔سینٹری سپروائزرز نے بتایا کہ وہ انتہائی محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہیں کبھی بھی کسی محلے گلی سے صفائی کے ناقص انتظامات کی شکایت کا موقع نہیں دیا جبکہ ہمارے ورکرز بھی انتہائی فرض شناس ہیں کام کے وقت صرف کام کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں دو ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی اس وقت تک کوئی بھی ورکر کام پر نہیں آئے گا۔ادھر اسسٹنٹ منیجر آر ڈبلیو ایم سی عامر نائیک نے میڈیا کو بتایا کہ تمام ورکرز کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کروا دی گئی ہیں جنہیں آج(ہفتہ) یا پھر پیر کے روز ادائیگی کر دی جائے گی۔

Kallar Syedan; Rawalpindi waste management workers in Kallar Syedan have refused to work after not being paid for past couple of months. The workers said they feel bad that in month of Ramadhan they are not being paid and how can they feed their families.


داتا دربا ر کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت

Explosion outside Datta darbar deplored

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عثمان شاہد نے داتا دربا ر کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمیں اس طرح کی حرکتوں سے مرعوب نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کا مقصد نئی جمہوری حکومت کو کمزور کرنا ہے مگر حکومت دیگر عوامل کی طرح دہشتگردی کے ان واقعات پر بھی جلد قابو پالے گی۔ہماری بدنصیبی ہے کہ ہمارے پڑوسی ممالک ہمارے ملک میں دہشتگردی کراتے ہیں یہ صورتحال عالمی منصفوں کے لیے بھی فوری توجہ کی طالب ہے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات سے خطے میں امن اور ترقی ممکن نہیں اور جس دن یہ بات بھارت اور افغانستان کو سمجھ آ گئی اس دن خطے میں ترقی کا عمل شروع ہو جائے گا۔


راجہ گلستان خان نے جمعہ کے روز رمضان سستا بازار کلر سیداں کا دورہ

Raja Gulstan satisfied after touring sasta bazaar

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان نے جمعہ کے روز رمضان سستا بازار کلر سیداں کا دورہ کیا وہ مختلف سٹالوں پر گئے اور خریداری کی انہوں نے نرخوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔


عنصر محمود سکنہ نلہ مسلماناں کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد

Drugs found from Ansar Mahmood of Nala Musalmana

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش عنصر محمود سکنہ نلہ مسلماناں کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔


محمد زبیر کیانی کے نام تعزیتی خط میں ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

Ch Nisar Ali Khan pays condolences on death of the mother of M Zubair Kiyani

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیئر مین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی کے نام تعزیتی خط میں ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور تمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button