DailyNews

Chakswari, AJK; Muslim conference UK has become major force, Ch Shezad Darogha, Bradford

مسلم کانفرنس برطانیہ میں ایک قوت بن چکی ہے , بریڈفورڈبرطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری شہزاد دروغہ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس بریڈفورڈبرطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری شہزاد دروغہ نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس برطانیہ میں ایک قوت بن چکی ہے مسلم کانفرنس ریاستی جماعت اور آزاد ریاست جموں و کشمیر کے باشعور عوام جوق درجوق مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ چکسواری سے میرا تعلق ہے اور حلقہ چکسواری کے سابق امیدوار اسمبلی مسلم کانفرنس کے راہنما سائیں چوہدری ذوالفقار علی کی دن رات کی محنت نے حلقہ چکسواری اسلام گڑھ میں مسلم کانفرنس کو مضبوط کر دیا سائیں ذوالفقار علی ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انہوں نے کبھی بھی برادری ازم کی سیاست نہیں کی ان کا ماضی بے داغ ہے انہوں نے عوام اور علاقے کے مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ عوام کے حقوق کی جہاں بھی بات آئی وہاں اپنی آواز بلند کی حلقہ کے عوام ان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں عوام ان کا بھرپورساتھ دیں گے چوہدری شہزاد دروغہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جتنے بھی کام ہوئے وہ مسلم کانفرنس کے دور میں ہوئے غیر ریاستی جماعتوں نے آزاد خطہ کو دونوں ہاتھوں سے مال مفت سمجھ کر لوٹا انہوں نے کہا کہ حلقہ چکسواری کے عوام سائیں ذوالفقار علی کوسپورٹ کریں تاکہ ان کے مسائل حل ہوع سکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button