کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر مظہر سجادنے تین ماہ قبل نواحی علاقہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی گاڑی کو مختلف پارٹس کی شکل میں بازیاب کر کے دو ملزمان فیضان احمد ولد مشتاق احمد سکنہ پنڈ بینسو(کلر سیداں) اور وقاص عرف وکی ولد حاجی رشید سکنہ لیاقت پور رحیم یار خان کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیاجبکہ تیسرے ملزم کامران عرف پھری جو کہ فیضان کا بھائی بتایا جاتا ہے کی ڈرائیور کی جانب سے شناخت پریڈ نہ ہونے کی وجہ سے اسے مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے 30 بور پسٹل بمعہ پانچ روند اور چھینی گئی رقم اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا ہے۔یاد رہے کہ راولپنڈی کے رہائشی ڈرائیور محمد علی نے کلر سیداں پولیس کو بتایا تھا کہ مورخہ 7 فروری سہ پہر 3 بجے میں فیض آباد کھڑا تھا کہ اس دوران دو لڑکے میرے پاس آئے اور کلر سیداں جانے کیلئے میری گاڑی بک کی۔جب ہم کلر سیداں پہنچے تو انہوں نے کہا کہ ہم نے با غ جمیری جانا ہے،ہمیں راستہ کا پتہ نہیں اس لئے ہمیں وہاں چھوڑ آؤ جس پر میں نے انہیں راستہ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔انہوں نے موبائل فون پر ایک شخص کے نمبر پر رابطہ کیا اور میری بات کروائی جس نے راستے کے متعلق مجھے سمجھایا۔جب ہم باغ جمیری پہنچے تو سلطان خیل روڈ کی طرف سے ایک اور شخص موٹر سائیکل لئے کھڑا تھا۔تینوں نے مل کر مجھے زدوکوب کرنا شروع کر دیا اور میرے بازو کپڑے سے باندھ دہئے۔اس موقع پرایک نے میرے منہ پر اپنا ہاتھ رکھ دیا جبکہ موٹر سائیکل والے شخص نے مجھے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ڈال دیا۔پہلے دو میں سے ایک نے گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور دوسرے نے موٹر سائیکل والے شخص کا موٹر سائیکل اسٹارٹ کر کے گاڑی کے آگے لگا لیا اور چل پڑے۔کافی دیر مجھے گاڑی میں لے کر گھوماتے رہے اور پھر ایک ویران جگہ پر پھینک دیا اور گاڑی سے نیچے اتر کر انہوں نے میری تلاشی لی اور میرا موبائل فون اور 25 سو روپے کی رقم اور دیگر کاغذات نکال لئے اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق انہوں نے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کی بھی منصوبہ بندی کر رکھی تھی مگر وہ پہلی واردات میں ہی پکڑے گئے۔ملزمان نے مسروقہ گاڑی کو کاٹ کر اس کے پارٹس کو گھر کے ایک تہہ خانے میں چھپا رکھا تھا۔
Kallar Syedan; Two men have been arrested for stealing cars on gun point and selling their parts in village Pind Bainso. The two men arrested and sent to Adiala jail are Faizan Ahmed son of Mushtaq Ahmed of Pind Bainso and his accomplice Waqas nick name Vicky from Rahim Yar Khan.
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ایک سال کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا۔
Election Commission declared new municipal elections within Punjab within a year impossible.
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ایک سال کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہناہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بعد ابھی حکومت نے نئے قوانین اور نقشے بنانا ہیں، قوانین اور شماریاتی بلاک کے نقشوں کی تیاری میں 3 ماہ کا وقت چاہیے۔ذرائع نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ 6 ماہ سے قبل نہیں بن سکتی، نئی حلقہ بندیوں پر عوامی اعتراضات کے لیے ایک ماہ کا وقت دینا لازم ہے، اعتراضات کو نمٹانے میں کم ازکم ایک ماہ درکار ہوتا ہے ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں بھی وقت چاہیے، نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستیں فائنل ہونے کے بعد انتخابی شیڈول جاری ہوگا، اگر معاملہ عدالت میں چیلنج ہوا تو کتنا وقت درکار ہوگا یہ کوئی نہیں بتا سکتا لہٰذا ایک سال میں نئے بلدیاتی انتخابات کرانا ناممکن ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے جمعرات کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات
MNA Sadaqat Ali Abbassi meets with Umar Ayub
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے جمعرات کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں ریٹائرڈ بریگیڈیر طارق زمان،خورشید ستی، راجہ ثقلین،عاقب علی او ر دیگر بھی شامل تھے۔وفاقی وزیر نے کلر سیداں اور اس سے ملحقہ چھ یوسیز میں گیس اور بجلی جلد فراہم کرنے اور مرکز چوآخالصہ میں جاری سوئی گیس کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ جن علاقوں کے لیے سوئی گیس ابھی منظور نہ ہوئی ہے ان کا جلد سروے کیا جائے گا۔
روات سے کلر سیداں دورویہ سڑ ک کی ریسرفیسنگ اور کلر سیداں سے بیول سڑک کی مرمت کا کام شروع کر دیا
Road work starts on Rawat Kallar road and Bewal road
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پنجاب ہائی وے نے روات سے کلر سیداں دورویہ سڑ ک کی ریسرفیسنگ اور کلر سیداں سے بیول سڑک کی مرمت کا کام شروع کر دیا، گزشتہ برس روات کلر سیداں روڈ کی ریسرفیسنگ کا کام شروع ہوا تھا جو مانکیالہ تک مکمل کیا گیا تھا اور سرد موسم کے باعث مزید کام کو روک دیا گیا تھا اس منصوبے کے لیے ساڑھے پانچ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ہائی وے نے مانکیالہ سے کلر سیداں بائی پاس تک دورویہ سڑک کی ریسرفیسنگ شروع کر دی ہے۔ادھر گوجرخان سے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کی ہدایت پر ہائی وے نے کلر سیداں سے بیول سڑک کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔
دعائے مغفرت
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی نے ٹریفک حادثے میں سابق وزیر مملکت بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے جبکہ جہلم سے سابق رکن قومی اسمبلی نگہت پروین میر کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔