سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔یو نین کونسل کنوہا کے نواحی موضع سہوٹ بدال،سہوٹ بگیال،ارجام گزشتہ دس سالوں سے عوامی نمائندؤں کے سامنے ایڑیاں رگڑتے رہے،اس حلقے سے کئی بار منتخب سابق وزیر اعظم جناب شاہد خاقان عباسی جنہوں نے کئی بار وعدے کئے لیکن عوام آخر کار ہار گئی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور نے پہلے آٹھ ماہ میں بغیر کسی عوامی رد عمل کے وہ کام کیا جو گزشتہ ستر سالوں میں ایک اعلیٰ مثال کہا جائے تو بے جاناہو گا،چوہدری سجاد حسین یو اے ای،اخلاق بھٹی یو کے اور بہت سے دوست واحباب نے راجہ صغیر احمد کا اس طرح شکریہ ادا کیا کہ کہا ہمارے پاس راجہ صاحب کے لئے شکریے کے الفاظ نہیں جو ہم ان کے اس عوامی اور دیرنیہ مسئلے کو اپنے پہلے ہی آٹھ ماہ میں شروع کر کے عوام علاقے کے دولوں میں گھر کر لیا،راجہ صغیر احمد نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ انشاء اللہ پورے پی پی سات میں تعلیم،صحت اور عوامی مسائل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہی حل ہوں گئے،انہوں نے کہا کہ کلر سیداں سے دھان گلی تک عوام کو انتہائی تکلیف دہ سفرسے گزرنا پڑتا ہے،اس کے لئے کل سے محکمہ کی طرف سے مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے،اور جلد ہی دھان گلی تک یہ کام مکمل ہو جائے گا۔
Kallar Syedan; Sahot Badhal to Arjaam road works has started as MPA Raja Sagheer Ahmed is praised for his contributions, For full report please watch video.