DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja Imran Zamir appointed member planning and development committee , Distt Rawalpindi by cricket association

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی جنرل کونسل کلب اجلاس میں کہوٹہ کے رہائشی راجہ عمران ضمیر کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی کا ممبر نامزد کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی جنرل کونسل کلب اجلاس میں کہوٹہ کے رہائشی راجہ عمران ضمیر کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی کا ممبر نامزد کر دیا۔ چیئرمین جنر ل (ر) ابصار کی ز یرصدارت اجلاس میں ممبران ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کر نل (ر)وسیم جنجوعہ اور کرنل (ر) اطہر جاوید ہاشمی اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کلب ایسوسی ایشنزکے صدور اور سیکرٹریز و میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ مختلف کمیٹیاں بنا دیں گئیں۔ کرکٹ کو سیاست سے پاک کر کے دم لیں گے۔ سفارش سے ہٹ کر ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریز اہتمام قائم ہونے والی نئی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جنرل
(ر) ابصار منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، کرنل (ر) اطہر جاوید ہاشمی اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کلب ایسوسی ایشنزکے صدور اور سیکرٹریز و میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر کہوٹہ، کوٹلی ستیاں سے کرکٹ کے فروغ کے لیئے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے نوجوان کھلاڑی راجہ عمران ضمیر کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا۔دیگر ممبران میں کرنل (ر)نبیل رانا، میجر (ر) فرحت (مری)، راجہ اصغر کیانی (گوجر خان)، غلام مصطفی، صنوبر گل، وسیم احمد لارا جبکہ ایڈوائزری کمیٹی میں بریگیڈئر (ر) منور رانا، کرنل (ر) ابرار راجہ، محمد آصف، محمد راشد اقبال، محمد یاسین، مسعود انور، اشرف قریشی، آصف آفیریدی، عقیل مسعود شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کمیٹی میں کر نل (ر) وسیم جنجوعہ، ذوالفقار علی، رضا بٹ، مقصود اسلم، شعیب اشرف، عبدالرحمن، ثاقب نقیب، اظہر شاہ، خرم شہزاد جبکہ ڈسپلن کمیٹی میں کرنل (ر) راجہ ابرار، محمد سلیم، افضل جاوید، محمد وقاص، شہزاد مبین راجہ، محمد یاسین (ARL)شامل ہیں۔ سکروٹنی کمیٹی میں کر نل (ر) اطہر جاوید ہاشمی، ذوالفقار علی، مرزا منصوب الہٰی، عبدالرحمن، قاری فیاض، محمد فیاض شامل ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی جنرل (ر) ابصار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام کلبز اور ممبران کو آر گنائز اور منزم کیا جائے گا۔ ہمیں تمام تر اختلافات سے ہٹ کر متحد ہوکر کرکٹ کے فروغ کے لیئے خلوص نیت اور میرٹ پر کام کر نا ہوگا۔


ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

Good deeds should be done during month of Ramadhan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ماہ رمضان کے حوالے سے راجہ عمران وحید،راجہ سعید احمد، راجہ علی اصغر، اسد محمود ستی، راجہ حامد ممتاز اور حاجی ملک منیر اعوان ا نے کہا کہ صرف بھوکا پیاسا رہناروزہ نہیں بلکہ روزہ آنکھ،کان،زبان اور دل کا بھی ہوتا ہے رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ماہ میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہارمعروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات راجہ عمران وحید آف لونہ،معروف مسلم لیگی رہنماء راجہ سعید احمد، معروف مسلم لیگی رہنماء راجہ علی اصغر،سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،نوجوان سیاسی وسماج شخصیت راجہ حامد ممتاز اور پوٹھوار ویلفیئر ٹر سٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ آپ روزہ رکھ کر اللہ تعالی کی عبادت سے غافل ہو جائیں اس کا ذکر نہ کریں جھوٹ بولیں یا سارا دن سو کر گزاریں صرف بھوکا پیاسا رہنا روزہ نہیں بلکہ روزے کی حالت میں مومن صبح سے شام تک کوئی شے نہیں کھاتا پیتا روزہ آنکھ،کان،زبان اور دل کا بھی ہوتا ہے روزے کی حالت میں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی کو گالی نہ دیں بلکہ نماز پڑہیں قرآن پاک کی تلاوت کریں ذکر از کار کریں اگر یہ تمام کام کرتا ہے تو حقیقی معنوں میں یہ روزہ ہے کیونکہ اللہ تعالی کو انسان کی بھوک پیاس کوئی غرض نہیں وہ تو آپ کے اعمال کے بدلے میں آپ کو جنت یا دوزخ کا حقدار بنائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں آپ جتنی نیکیاں کرتیں ہیں اس کا اجرو ثواب آپ کو کئی گنازیادہ ملتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔


گندم گھوائی کا مر حلہ آخری مراحل میں شامل ہو گیا

Wheat harvest season in its last phase in Kahuta region

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کے علاقوں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار،دکھالی، لونہ سیداں،ساعی،کوٹ اور دیگر علاقوں میں گندم گھوائی کا مر حلہ آخری مراحل میں شامل ہو گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ ماہ قبل سے گندم کٹائی اور گھوائی کا کام شروع ہے مگر درمیان متعدد بار بارشیں بھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے گندم کی کٹائی اور گھوائی کا م سست روی کا شکار ہو گیا تھااب تحصیل کہوٹہ کے علاقوں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار،دکھالی، لونہ سیداں،ساعی،کوٹ اور دیگر علاقوں میں گندم گھوائی کا کام پھر شروع ہو گیا ہے جو کہ مر حلہ آخری مراحل میں شامل ہو گیا۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button