جبر(نامہ نگار)ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کا فوری نوٹس،سرکاری ڈسپنری جبر سے ڈاکٹر کا تبادلہ رکوا دیا،جبر میں موجودہ سرکاری ڈسپنسری جس میں ڈاکٹر حسین محمود راجہ تعنیات تھے گزشتہ دنوں ان کا ٹرانسفر جبر سے قاضیاں رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں میں کر دیا تھا جس پرجبر ڈسپنسری بند ہونے کا اندیشہ تھا ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف چوہدر ی جاوید کوثر نے نوٹس لیا اور آرڈر کینسل کروا کر ان کا تبادلہ روک دیاجس پر جبر کی عوام نے تشکر کا اظہار کیا ہے اب ڈسپنسری میں معمول کے مطابق ڈاکٹر ہوں گئے اور مریضوں کو چیک اپ کیا کریں گئے۔
Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar has stopped the transfer of a Doctor Hussain Mahmood Raja at Jabber dispensary, He had been transferred to Qazian dispensary after public demand from Jabber residences.
شرقی گوجرخان کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر ضرورت اشیاء غائب روز ہ داروں کو شدید پریشانی
Shortage of grocery products at eastern Gujar Khan utility stores
جبر(نامہ نگار)شرقی گوجرخان کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر ضرورت اشیاء غائب روز ہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا،یوٹیلیٹی سٹوروں پر سبسڈی دینے کے اعلانات جھوٹ کا پلندہ نکلے،شرقی گوجرخان کے علاقوں قاضیاں،بھڈانہ،بیول،تھاتھی اور جبر میں یوٹیلیٹی سٹوروں پر سوائے چینی کے روز مرہ کی اشیاء ضرورت غائب ہو گئیں ملازمین صبح سے شام ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں حکومتی عدم توجہ سے عوام کو ماہ مقد س میں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وقافی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی سٹوروں پر اربوں روپے سبسڈی دینے کے اعلانات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے دو ارب روپے سبسڈی کے دینے کے اعلان کے باجود شرقی گوجرخان کے یوٹیلیٹی سٹوروں میں سوائے چینی کے کچھ اور نہیں ملا رہا تمام ضروریات اشیاء سٹوروں سے غائب ہیں روزہ دار مہنگے داموں بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں لیکن متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بنا ہوائے غیر ضروری اشیاء پر معمولی بچت دیکر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے اسلام پورہ جبر اور اس کے ملحقہ علاقوں کے سٹوروں پر آٹا،گھی،شربت،بیسن،جیسی بنیادی اشیاء ضروریہ غائب ہو جانے کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوامی حلقوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
جبر کے ای ایس ٹیچر شبیر احمد کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی
Mother of Pindori jabber Master Shabbir Ahmed passed way
جبر(نامہ نگار)صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،راجہ طارق ایوب،وقاص الرحمن وارثی اور قاضی کلیم احمد نے شرکت کی اجلاس میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر کے ای ایس ٹیچر شبیر احمد کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔