Kallar Syedan; Fight breaks out between Police, ac workers and local authorities over sasta bazaar at Kallar bazaar
کلر سیداں سستا رمضان بازار میں پولیس،اے سی ملازمین اور بلدیہ ملازمین میں جھگڑا
Ikram Ul Haq QureshiMay 8, 2019
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں سستا رمضان بازار میں پولیس،اے سی ملازمین اور بلدیہ ملازمین میں جھگڑا، جھگڑا پولیس کی جانب سے ارزاں نرخوں پر دستیاب پیاز مانگنے پر ہواڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔ پولیس اسسٹنٹ کمشنر کے سینئر کلر ک کو اٹھا کر تھانے لے گئی اے سی آفس محکمہ مال اور بلدیہ کلر سیداں کے تمام ملازمین ہڑتال پر چلے گئے پولیس کو نہ صرف زیر حراست سینئر کلر ک کو رہا کر نا پڑا بلکہ پولیس حکام نے بھی معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں سستا رمضان بازار میں تعنیات پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے فیر پرائس شاپ سے آٹھ دس کلو پیاز کی خریداری کی کوشش کی تو انہیں بتایا گیا کہ یہاں سے دو اڑھائی کلو پیاز ہی فروخت کیا جاتا ہے پولیس اہلکار کا موقف تھا کہ ہم پانچ لوگ ہیں مگر سٹال سے انہیں تئیس روپے کلو دستیاب پیاز فروخت کرنے سے انکار کر دیا گیا۔بازار میں تعنیات اسسٹنٹ کمشنر کے سینئر کلرک قاضی امجد محبوب نے بھی زیادہ مقدار میں پیاز دینے سے انکار کیا اسی دوران وہاں تعنیات بلدیہ کلر سیداں کے فوکل پرسن ملک محمد اشتیاق بھی آ گئے فریقین کی پولیس کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات تو تکار پر جا پہنچی جس پر کلر سیداں پولیس سٹیشن سے مزید نفری طلب کی گئی جو رمضان بازار سے اے سی کلر سیداں کے سینئر کلرک قاضی امجد محبوب کو اٹھا کر تھانے لے گئی جس پر وہاں تعنیات اے سی دفتر اور بلدیہ کے تمام اہلکاروں نے کام کرنا ترک کر دیا تمام پٹواری بھی اپنے تحصیل صدر چوہدری تنویر اختر کے ہمراہ بائیکاٹ پر چلے گئے واقعے کا ڈپٹی کمشنر علی اکبر رندھاوہ نے فوری نوٹس لیا جس پر پولیس نے نہ صرف حراست میں لیے گئے سینئر کلرک قاضی امجد محبوب کو رہا کر دیا بلکہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر سعودخان نے ایس ایچ او بشارت عباسی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر امبر گیلانی کے دفتر جا کر ان کے سینئر کلرک قاضی امجد محبوب سے معذرت کی جس کے بعد پولیس کے تین اہلکاروں نے بھی بلدیہ کلر سیداں کے دفتر جا کر ملک اشتیاق سے معذرت کر لی۔جس کے بعد شام چار بجے تمام سٹاف واپس بازار آ گیا یہ بھی طے کیا گیا کہ پنجاب پولیس کا کوئی بھی اہلکار آئندہ بازار کے اندر نہیں جائے گا بلکہ یہ مین گیٹ پر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
Kallar Syedan; Fight breaks out between Police, ac workers and local authorities over sasta bazaar at Kallar bazaar. Th row broke out after assistant commissioner took action over onions being sold expensive at sasta bazaar.
The police got involved and arrested the clerk of the assistant commissioner and put behind bars at the Kallar police station. Local authorities were left furious and all the workers came out in protest. The police authorities were left embarrassed as they not only had to release the clerk but grovel for apologies.
مہنگائی کے اس دور میں بھی کلر سیداں کی معروف بیکری نے ضلع بھر میں سب سے کم نرخوں پر پکوڑے اور سموسوں کی فروخت شروع کر دی
Kallar bakery sells cheapest pakora and samosa in whole of district during month of Ramadan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مہنگائی کے اس دور میں بھی کلر سیداں کی معروف بیکری نے ضلع بھر میں سب سے کم نرخوں پر پکوڑے اور سموسوں کی فروخت شروع کر دی،چوآروڈ پر قائم سعید سویٹس اینڈ بیکرز نے ر مضا ن ا لمبا ر ک کے دوران سمو سے 100ر و پے فی د ر جن جبکہ پکو ڑ ے 160ر و پے فی کلو کے حسا ب سے فر و خت کرنا شروع کر دئیے ہیں جو ضلع بھر میں سب سے کم نرخ ہیں اور یہ ضلعی حکومت کے نرخوں سے بھی کئی گنا کم ہیں۔بیکری کے مالکان مسعود احمد بھٹی،سعید احمد بھٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک منافع خوری کانہیں نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے اور ہم نے ہر سال کی طرح اس سال بھی احترام رمضان میں ریکارڈ کم نرخوں پر سموسے پکوڑے اور دیگر اشیا فروخت کر رہے ہیں جس کا مقصد روزے داروں کو رمضان کی خوشیوں میں حقیقی معنوں میں شریک کرنا ہے۔
عبداللہ عمران سرور سمیت اپنی بیوی اور والدہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی
Abdullah Imran and family congratulated after Umrah pilgrim
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)نجاب پو لیس راولپنڈی کے اے ایس آئی مرزا عمران سرور اپنے ہو نہار بیٹے عبداللہ عمران سرور سمیت اپنی بیوی اور والدہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کر نے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ان کا21دن کاسعودی عرب میں قیام تھا جہاں پر انہوں نے مکہ مکرمہ، مدینہ شریف سمیت دیگر مقامات کی زیادت گئیں آج واپس وطن پہنچے پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر عزیزوارقاب اور دوست احباب نے ان کا شاندار استقبال کیا، لیگی راہنما چوہدری تو قیر اسلم، صحافی اکرام الحق قریشی، عبدالعزیزپاشا، چوہدری عقیل احمد نے ان عمرہ ادائیگی پر مبادک باد پیش کی۔