DailyNews

Chakswari; Reception held on appointment of Allah Ditta Bismill at middle school, Aadh Plahi

اللہ دتہ بسمل مدرس کی تعیناتی پراستقبالیہ تقریب

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی چکسواری نے کہاہے کہ محمدمرتضی مدرس کے ادارہ ہذا میں بیتے ہوئے دن یادگار ہیں میرے بازوتھے بہترین کام کیاادار ے کی تعمیر وترقی میں کلیدی کرداراداکیابچے ان سے مانوس تھے ان کی ترقیابی پرخوشی ہوئی ہے ایک مثالی استاد کاکرداراداکیامیں نے ان سے بہت کچھ سیکھاہے اللہ د تہ بسمل مدرس کی اس ادارے میں تعیناتی کاخیرمقدم کرتاہوں محمدشکیل اعوان (ر) سینئرمدرس کی شاندارخدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں انہیں عزت اوروقار کیساتھ ریٹائرمنٹ پرمبار کباد پیش کرتاہو ں انہو ں نے ان خیالات کااظہارمحمدمرتضی مدرس کے اعزاز میں بطور سینئرترقیابی پردی گئی الوداعی پارٹی اوراللہ دتہ بسمل مدرس کی تعیناتی پراستقبالیہ تقریب سے بحیثیت صدر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیااللہ دتہ بسمل مدرس نے تلاوت کلام پاک کی سعادت اورہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیامحمدحنیف جونیئرمدر س نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے تقریب سے مہمان مدرسین محمدمرتضی محمدشکیل اعوان اور جونیئرمدرس ادارہ ہذا اللہ دتہ بسمل نے بھی خطاب کیاالوداعی پارٹی کااہتمام کرنے اورپرخلوص جذبات کااظہارکرنے پرمہمان مدرسین گورنمنٹ مڈل سکول آدپلائی کے صدرمعلم اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا تقریب  میں سابق اے ای اوحاجی محمد ممتاز (ر) صدر معلم راجہ شہباز خان (ر) معلم عثما ن نذیرمدرس نے بطورخاص شرکت کی تقریب کے انتظام وانصرام میں محمد حنیف خواجہ عرفان الحق حیدر علی یاسر عرفات ابرارحسین مدرسین اور محمد شہزاد سٹاف ممبرنے بھرپور حصہ لیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button