DailyNews

Rawalpindi; Eleven vehicles burnt inside Rawat police station case still not resolved as 9 months pass

ماڈل تھانہ روات کے اندر کھڑی 11 گاڑیاں جل کر راکھ ہونے کا واقعہ،9 ما گزرنے کے باوجود ذمہ دار پولیس اہلکاروں و افسران کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے اندر کھڑی 11 گاڑیاں جل کر راکھ ہونے کا واقعہ،9 ما گزرنے کے باوجود ذمہ دار پولیس اہلکاروں و افسران کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی انکوائری رپورٹ سرد خانے کی نزر،غفلت کے مرتکب پولیس اہلکار بچ نکلے تفصیلات کے مطابق تقریباّّ9 مہینے قبل ماڈل تھانہ روات کے اندر مال مقدمہ میں قبضہ میں لی گئی 11 قیمتی گاڑیوں کو اچانگ آگ لگا دی گئی جسکے نتیجہ میں وہ جل کر راکھ بن گئیں روات پولیس کا مؤقف تھا کہ خاکروب نے صفائی کے دورائی کچرے کو آگ لگائی جس سے گاڑیاں جل گئیں واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات بھی ہوئیں ذرائع کے مطابق اس وقت کے ایس پی صدر راولپنڈی نے انکوائری رپورٹ میں محرر ایس ایچ او و دیگر اہلکاروں کو غفلت اور لاپرواہی کا ذمہ دار ٹھہرا کر مذید کاروائی کے لئیے رپورٹ سی پی او راولپنڈی کو ارسال کی جو 9 ماہ گزرنے کے باوجود ذرائع کے مطابق ابھی تک سی پی او راولپنڈی تک نہ پہنچ سکی اور نہ ہی ذمہ داروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں لائی جا سکی۔عوام علاقہ نے ماڈل تھانہ روات کے اندر لاکھوں روپے کی گاڑیاں جلنے کے واقعہ کی فوری اعلیٰ سطحی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے


سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچای

Ex leaders blamed for destroying wealth of the nation

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے خلاف کڑا احتساب کیا جائے ذاتی مفادات کیلئے دونوں سیاستدان باریاں لگا کر حکومت میں آنے کیلئے کبھی جاتی عمرہ اکٹھے ہو کر 70 قسم کے کھانے کھاتے ہیں اور کبھی خفیہ ملاقاتیں کی جاتی ہیں،احتساب سے بچنے کیلئے آصف علی زرداری اور بلال بھٹو زرداری دھمکیوں پر اتر آئے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف ککھڑی کے راہنماء صوبیدار(ر)چوہدری نثار علی نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اقتدار کی حوس میں پہلے ان لوگوں کے آباؤ اجداد نے ملک کے دو ٹکڑے کروا کر مشرقی پاکستان ہم سے الگ کروایا بھارت کی یتیم افواج جسے روس،اسرائیل کی حمایت بھی حاصل تھی مشرقی پاکستان کے اوپر دن رات گولہ باری کی جبکہ چٹا گانگ کے سمندوروں سے روس،اسرائیل اور بھارت کی نیوی مشترکہ طور پر پاکستانی فورسز پر گولہ باری کرتی رہیں جس کے باعث مشرقی پاکستان کے بڑے بڑے شہر،اڈے اور بندرگاہیں تباہ ہوئیں بعد ازاں دونوں ملکوں کے درمیان فائر بندی کے معاہدہ پر دسخط ہوئے جبکہ پاکستانی فورسز کے جوان بہادری سے مشرقی پاکستان چھوڑ کر بذریعہ ریل بھارت پہنچ گئے اور28 ماہ قید و بند کاٹنے کے بعد شملہ معاہدہ کے تحت وطن واپس آئے۔انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں اور مسلح افواج کے دفاع کو مذید مضبوط کیا جائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button