مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی، ہارون کمال ہاشمی،راجہ خورشید ستی کاکہوٹہ کے علاقہ سون کا دورہ۔ بزرگ روحانی شخصیت ساہیں فضلو سرکار کے مزار پر حاضری بھی دی۔ دربار جانے والی سٹرک کی تعمیر اور پانی دینے کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق کونسلر شوکت علی ستی اور ساہیں ظہیرکی دعوت پر گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر صحت وممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی،PTIراولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی،PTIتحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی، انجینئر حبیب شہزاد ستی نے یوسی نڑھ کے علاقہ سون کا دورہ کیا جہاں نے انہوں نے بزرگ روحانی شخصیت ساہیں فضلو سرکار کے مزار پر حاضری دی وہاں دعا مانگی انہوں نے شوکت علی ستی اور ساہیں ظہیرکو بازاں ناں گلہ کو جانے والی سٹرک کی تعمیر اور دربار کے لیے واٹر بور دینے کابھی اعلان کیا۔میزبان شوکت علی ستی نے اپنے معزز مہمانوں وفاقی وزیر صحت وممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی،PTIراولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی،PTIتحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی، انجینئر حبیب شہزاد ستی کو پر تکلف کھانا کھیلایا۔مہمانوں نے اپنے میزبان شوکت ستی کا شکر یہ ادا کیا۔
گوئی راجگان میں بجلی کے کھمبوں ترسیل اور روڈ کی از سر نو تعمیر کو یقینی بنانے کا مطالبہ
Demand for development work in Ghoe Rajgaan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ خالد پر ویز کنگ آف وائٹ پلیس آف گوئی راجگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان عوام کے مسائل کر یں۔حلقے کے منتخب ممبران بھی اپنے علاقے کی عوام کے مسائل باہمی مشاورت کے ساتھ حل کر یں تاکہ عوام میں آسانیاں پھیل سکیں۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کنگ آف وائٹ پلیس آف گوئی راجگان نے اپنے ایک بیان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ صداقت اور طلعت جنجوعہ بھی موجود تھے۔راجہ خالد پر ویز نے مزید کہا کہ ہمارے علاقہ گوئی راجگان کو آنے والے سٹر ک کو ممیام مارکیٹ سے آتی انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے موجود ہ ممبران اسمبلی سے گوئی راجگان میں بجلی کے کھمبوں ترسیل اور روڈ کی از سر نو تعمیر کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
چوہدری سرفرازافضل کو مبارکباد
Ch Sarfraz Afzal congratulated
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کے رفاقت جنجوعہ، عاصی جنجوعہ،حامد ستی اور وقار جنجوعہ سابق MPAچوہدری سرفرازافضل کو مبارکباد۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کو مسلم لیگ ن یو تھ ونگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری مقر ر ہونے پر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، جنرل سیکرٹری راجہ حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،اور وقار محبوب جنجوعہ نے ملاقات کی اور ان کو مبارکباد پیش کی۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا راجہ عامر ستی کی دادی کی وفات پراظہار تعزیت
Condolences to Raja Amir Satti on death of his grandmother
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا راجہ عامر ستی کی دادی کی وفات پراظہار تعزیت۔یوسی کھڈیوٹ کے رہائشی راجہ عامر ستی کی دادی جان گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،راجہ ثاقب،راجہ جاوید،کبیر جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے تعزیت کا اظہار اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔