DailyNewsHeadline

Birmingham; Shabaz Masoud wins his sixth boxing fight

شہباز مسعود نے اپنی چھٹی فاہیٹ میں کامیابی حاصل کر لی

برمنگھم چوہدری ارشد کے بھانجے شہباز مسعود نے اپنی چھٹی فاہیٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔برمنگھم میں مقیم ٹھیکیدار چوہدری ارشد کے بھانجے شہباز مسعود نے آسٹن ولا برمنگھم میں ہونے والی اپنی چھٹی فائٹ جیت کر اپنے علاقے کا نام روشن کر دیا۔ شہباز مسعود کی فائٹ دیکھنے اور حوصلہ افزائی کرنیکے لیے چوہدری ارشد اور ان کے دوست احباب اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔ بھانجے کی  فاہیٹ جیتنے کی خوشی میں چوہدری ارشد صاحب نے مقامی ہوٹل میں دوست احباب اور عزیز و اقارب کے اعزاز میں ایک پارٹی کا بھی اہتمام کیا جس میں دوست احباب اورعزیز و اقارب نے شرکت کی اور مسعود شہباز کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

Birmingham; Shabaz Masoud of Gujar Khan has won his sixth consecutive boxing fight in Birmingham, Shabaz Masoud is nephew of Thekadar Arshad Mahmood of Morra Bhuttian and Birmingham.


رمضان کا آغاز

Ramadhan fasting starts on 6th and 7th May in UK

رمضان کا آغاز ہو چکا ہے۔ لندن کے ریجنٹس پارک سے ملحقہ مرکزی جامع مسجد اور اسلامک کلچرل سینٹر کے اعلان کے مطابق برطانیہ یورپ میں رمضان المبارک کا آغاز 6مئی 2017ء بروز سموار سے ہو گیا ہے۔ اتوار کی شب نماز تراویح پڑھی گئی۔ اور سموار کو سحری کھا کر رمضان کا روزہ رکھا گیا۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے ایک مخصوص فرقہ کے لوگوں نے چھ مئی کو اپنے رمضان کا آغاز نہیں کیا، وہ سات مئی بروز منگل کو اپنا پہلا روزہ رکھیں گے۔ ان کے علاوہ دیکر کشمیری اور پاکستان برطانیہ میں مقیم دیگر عالم اسلام کے مسلمانوں کے ساتھ روزے سے ہیں۔ اختلاف کرنے والے چاند پر متفق نہیں۔ جبکہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی شدید مخمصے میں پڑ جاتی ہے کہ وہ کیا کرے؟ کس دن سے اور کس کے ساتھ اپنے رمضان اور عید کا آغاز کرے۔ برطانیہ یں مختلف مسلک اور فرقوں میں بٹے لوگوں نے کمیونٹی کو بھی تقسیم کرکے رکھ دیا ہے۔ جس کا سدباب ضروری ہے تاکہ مسلم کمیونٹی آپس میں اتحاد اور اتفاق سے  اور امن و چین سے رہ سکے۔

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button