کڑاتھا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔تحصیل کلر سیداں کا دور افتادہ وپسماندہ گاؤں کڑاتھا جہاں آج بھی جدید زرعی مشینری نہ پہنچ سکی،زمینی راستہ نہ کی وجہ سے آج بھی مال مویشیوں سے کام لیا جاتا ہے،گندم کی کٹائی ہو یااٹھانے کا وقت یا پھر گہائی سب ہی انسان اور مویشی استعمال ہو رہے ہیں،دھان گلی سے براستہ دریا کڑاتھا پہنچنے کے لئے دو سے اڑھائی گھنٹے کا سفر تہہ کرنا پڑتا ہے،جب دریا میں پانی کم ہو تا ہے تو مسائل انتہائی گمبیر ہو جاتے ہیں،یہاں پر بجلی مرحوم چوہدری ضابر حسین،چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین،چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی کوششوں سے لگ چکی ہے،مشکل ترین حالات میں پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ناظرین نے یہاں پر بورنگ کرا کر ان لوگوں سے اظہار محبت کیا ہے،یہاں پر مسجد بھی دوست و احباب کے تعاون سے مکمل کی جا چکی ہے،جس میں چوہدری پنوں خان منہاس کا اہم کردار ہے،ملاحظہ فرمائیے اکیسوں صدی میں مجبور کلچر جسے،،گا،، کہا جاتا ہے،اس موقع پر ڈاکٹر ربنواز راجہ،چوہدری محمد رشید اور چوہدری محمد منیر بھی ہمراہ تھے۔