DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Fatal accident on Kallar Dhuangalli road in Choa Khalsa, One dead
کلر دھانگلی روڈ پرچوآخالصہ میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی زخمی جبکہ کمسن بچہ جاں

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر دھانگلی روڈ پرچوآخالصہ میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی زخمی جبکہ کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سر صوبہ شاہ کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی کمسن بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کلر سیداں کی سمت آ رہے تھے کہ چوآخالصہ کے قریب صدرہ کے مقام پر آوارہ گائے سڑک پر آ گئی جس کی وجہ سے موٹر سائیکل کا توازن برقرار نہ رہا اور اس پر سوار تمام افراد گر گئے اور موٹر سائیکل سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر کے نیچے چلا گیا،حادثے میں بہن بھائی زخمی ہوئے جبکہ ایک سالہ بچہ شاہویز ولد طلعت جاں بحق ہو گیا مقامی حلقوں نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آوارہ گائے کے مالک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; Shawaiz son of Talat aged one, was on motorbike with his parents when a cow crossed in front of them and the family fell from the motorbike in Choa Khalsa near Sadra , Shawaz was killed when he fell in path of on coming truck.
کلر سیداں میں انتظامیہ کی نگرانی میں قائم رمضان سستا بازار فعال ہو گیا
Sasta bazaar starts during month of Ramdhan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں انتظامیہ کی نگرانی میں قائم رمضان سستا بازار فعال ہو گیا،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد اور اے سی امبر گیلانی کا بازار کا دورہ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے اور اے سی نے سی او خالد رشید،پی ٹی آئی کے رہنماؤں محمد آصف کیانی،عاصم مختار مغل کے ہمراہ رمضان سستا بازار کا دور ہ کیا مختلف سٹالوں پر جا کر اشیائے رو زمرہ کے نرخوں اور معیار کی جانچ پڑتال کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔رمضان بازار کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے ایک سٹال پر پیاز 23روپے جبکہ آلو 20روپے فی کلو فروخت ہو رہے تھے عام مارکیٹ میں ان کے نرخ خاصے زیادہ تھے۔رمضان بازار میں دالیں بھی ارزاں نرخوں پر دستیاب تھیں چینی 55روپے فی کلو فروخت کی جا رہی تھی آٹا،گوشت،مرغی،دالیں،فروٹ اور مشروبات بھی ارزاں نرخوں پر دستیاب تھے۔بازار کی اہم بات یہ بھی تھی کہ انتظامیہ نے اسے ماضی کی طرح بلدیہ دفتر میں لگانے کے بجائے شہر کی مصروف اور معروف شاہراہ چوآروڈ پر قائم کیا ہے جس کی وجہ سے گاہکوں کی تعداد ماضی کی نسبت زیادہ تھی۔




