DailyNewsKahuta

Kahuta; Bull races held in Thoa khalsa

کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ میں بیلوں کی دوڑ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ میں بیلوں کی دوڑ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، راجہ عباس پپو، راجہ ذوالفقار علی ستی سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ میں خطہ پوٹھوار کا مشہور کھیل بیلوں کی دوڑ کا انعقادکیا گیا جس میں مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، راجہ عباس پپو، راجہ ذوالفقار علی ستی تھے اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، راجہ عباس پپو، راجہ ذوالفقار علی ستی کا پر تباک استقبال کیا جا رہا ہے۔آخر میں راجہ صغیر احمد نے دوڑ میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے بیلوں کے مالکان میں انعاماتب بھی تقسیم کیے گے۔


راجہ خالد پر ویز آف کوئی راجگان کی رہائش گاہ پر چوہدری محمد عظیم کی آمد

Ch M Azim arrives at the residence of Raja Khalid Parvez in Ghoe

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کنگ آف وائٹ پیلس  ۔الیکشن میں بھر پور ساتھ دینے پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت کنگ آف وائٹ پیلس راجہ خالد پر ویز آف کوئی راجگان کا شکر یہ ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز آ ف کوئی راجگان کی رہائش گاہ”وائٹ پیلس “کوئی راجگان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق امیدوار برائے حلقہ این اے 58چوہدری محمد عظیم ان سے ملاقات کر نے کے لیے آئے اور الیکشن میں بھر پور سپورٹ کر نے پر ان کا شکر یہ ادا کیا ااس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک نواز، چوہدری تنویر،گلفراز بٹ نائب صدر پی ٹی آئی تحصیل کلر، راجہ صداقت آف کوئی، سابق کونسلر راجہ حمید، طلعت جنجوعہ، راجہ جگا اور دیگر افراد موجود تھے۔ راجہ خالد پر ویز آف کوئی نے اپنے تما م مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی سابق امیدوار برائے حلقہ این اے 58چوہدری محمد عظیم اور دیگر تمام مہمانوں نے اپنے معزز میزبان راجہ خالد پر ویز کا شکر یہ ادا کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button