Dadyal, AJK; Matloob Hussain congratulation being appointed assistant education officer
مطلوب حسین مغل سینئر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھتروہ کو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں تعینات ہونے پر مبارک باد
Waqar AhmedMay 6, 2019
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی. مطلوب حسین مغل سینئر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھتروہ کو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار چوہدری محمد امین سابق تحصیل صدر ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر نے کیا چوہدری محمد امین نے کہاکہ مطلوب حسین مغل کو بحیثیت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں تعینات کرانا چوہدری مسعود خالد وزیرزراعت و اسماء کا بہترین اقدام ہے جس پر حلقہ ایل اے ون تحصیل ڈڈیال کے عوام ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ مطلوب حسین مغل ایک محنتی اور فرض شناس انسان ہیں اور بہت سی انتظامی خوبیوں کے مالک ہیں جبکہ تعلیمی معاملات کی بہتری کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے مسائل حل کرنے پر بھی یقین رکھتے ہیں سابق تحصیل صدر چوہدری محمد امین نے کہاکہ مطلوب حسین مغل اپنی اعلیٰ صلاحیتوں سے تحصیل ڈڈیال کے پرائمری مدارس میں بہتری لائیں گے۔ان کے ہمراہ تبارک حسین،چوہدری خالد محمود، احسان اللہ، تعبیر حسین شاہ تھے۔
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی ڈڈیال شہر کی مشہور سابق بنک آفیسر الطاف انصار ی،عرائض نویس جمیل احمد انصاری تصدیق حسین انصار ی کی ولد ہ محترمہ آج نتقال کر گئی محرومہ کی نمازجنازہ آج خواجگان قبرستان امیں ادا کی گئی نمازجنارہ میں سابق ایڈ منسٹریر بلدیہ خواجہ نذیر حسین،لبریشن لیگ برطانیہ کے مرکزی راہنما چوہدری شیرعالم،خواجہ شریف حسین،سید ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ،سابق صدر پریس کلب چوہدری شاہد گجر،عنصر صدیق ملک،سہل برکت،وقار بشیر،راجہ مظہر اقبال،ملک محمد خان سابق ڈپٹی ایڈمنسٹر یر بلدیہ،رانا اورنگزیب،مقصود کشمیر ی۔قاسم بٹ،نویداکرم یڈووکیٹ اور ہر مکتبہ کے لوگوں نے شرکت کی آخر میں لواحقین سے اظہار افسوس کیا