بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ آگ سے جھلس کر پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ موہڑہ دھمیال کے رہائشی سابق کونسلر خواجہ محمد ظہیر کی پانچ سالہ بیٹی گھر میں جلتے چولہے کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ بچی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں چند روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملی۔ نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات تاجروں،اساتذہ،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سابق کونسلر خواجہ ظہیر سے تعزیت کا اظہار کیا۔