کلر سیداں (اکرام الحق قریشی). ایس ای آہیسکو راولپنڈی شہزاد جلیل نے کلر سیداں کے قصبہ چوکپنڈوڑی میں سب ڈویژن کے قیام کے اعلان کے علاوہ ایک ہی دن میں دو ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے سمیت متعدد شکایت کے ازالے کے لیے فوری احکامات جاری کر دیے وہ ہفتہ کے روز کلر سیداں میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ایکسین روات کے علاوہ کلر سیداں, چواخالصہ, روات, مٹور اور کہوٹہ سب ڈویژنوں کے ایس ڈی او صاحبان بھی موجود تھے. ایس ہی شہزاد خلیل نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ بجلی کی چوری ہے شہری صحافی بجلی چوروں کی نشاندہی کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھ کے کارواء کی جاے گی کیونکہ بجلی چوروں کے بل بھی صارفین کو ادا کرنا پڑتے ہیں بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کا قلع قمع کر کے واپڈا کی آمدن میں اضافہ کر کے کارکردگی اور سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران افطار اور سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گیانہوں نے نمبردار اسد عزیز کی درخواست پر چوا خالصہ سب ڈویژن کو اضافی گاڑی دینے کا بھی اعلان کیاایک صارف کی شکایت پر بتایا کہ چوک پنڈوڑی میں کلر سیداں کے تیسرے سب ڈویژن کی منظوری دے دی گء ہے جولاء سے سب ڈویژن آپریشنل ہو جاے گی آہسیکو میں جلد نء بھرتیاں کی جاہیں گی جس سے سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل ہو جاے گا انہوں نے چیرمین یو سی بھلاکھر صفدر کیانی اور حاجی یونس کی شکایت پر دو ٹرانسفر ایک ہی دن میں تبدیل کرنے کا حکم دیا. انہوں نے کہا کہ صارفین کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے حکومت نے ان. کے مساہل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا حکم دیا ہے صارفین کے مساہل حل کرنے کے لیے نء سہولیات اور گرڈ اسٹیشن قاہم کر رہی ہے انہوں نے عابد ژاہدی کی شکایت پر محلہ غوثیہ کے مسایل ایک ہفتے میں حل کرنے کا حکم دیا انہوں نے سابق رکن ضلع کونسل شیخ محمد اکرم کے شہر میں سٹریٹ لایٹ کے مطالبہ کا جواب دیتے ہوے کہا کہ سٹریٹ لاہیٹس کی تنصیب اور بل کی اداہیگی آہیسکو نہیں بلدیہ کلر سیداں کی ذمہ داری ہے ارکان بلدیہ عاطف بٹ, حاجی اخلاق حسین مرزا عبدالرحمان،عاقب علی، تنویر حسین محمد افضال کیپٹن غلام حسین سمیت دیگر نے مساہل پیش کیے جن پر فوری احکامات جاری کر دیے گے۔
Kallar Syedan; SI Iesco Rawalpindi Shezad Jalil has announces for new sub division in Chauk Pindori at a open court session held in Kallar Syedan as well as changing two electricity transformers in single day.
شاہد خاقان عباسی کو مرکزی سینیر ناہب صدر اور انجینیر قمر الاسلام راجہ کو پنجاب کا ناہب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد
Shahid Khaqan Abbassi appointed new vice President Punjab by PML-N
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی).یو سی بشندوٹ کے چیرمین محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے نیے عہدیداروں کو نامزد کر کے کارکنوں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے یہ کارکنوں کا دیرینہ مطالبہ تھا انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کے بعد پارٹی سطح پر سرگرمیاں ماند پڑ رہی تھیں مگر تنظیم نو سے نواز شریف کے بیانیے کو تقویت ملے گی اور مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر مقبول جماعت بناہیں گے انہوں نے کہا کہ عوام صرف نواز شریف کو اپنا رہنما قبول کرتے ہیں اب مسلم لیگ ن میں صرف نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑہایا جاے گا انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو مرکزی سینیر ناہب صدر اور انجینیر قمر الاسلام راجہ کو پنجاب کا ناہب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دی اور اس کا توقع کا اظہار کیا کہ عہدیدار مسلم لیگ کو اس کی اصل شکل میں اگے بڑھائیں گے۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی).بلدیہ کلر سیداں کے ارکان راجہ ظفر محمود راجہ طارق محمود راجہ پرویز منہاس حاجی اخلاق حسین حاجی محمد اسحاق صوفی ضابر حسین مسعود بھٹی اظہر محمود منگال چوہدری توقیر اسلم نمبردار اسد عزیز اور دیگر نے مسلم لیگ ن کے نامزد عہدیداران شاہد خاقان عباسی انجینیر قمرالاسلام راجہ کو دلی مبارک باد دیتے ہوے ان کی کامیابی کی دعا کی ہے۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی۔۔۔۔۔” الحمد اللہ مرکزی اور صوبائی سطح پر مسلم لیگ ن کی تنظیم بنا دی گئی اور نہ صرف یہ کہ تمام تر جھوٹ اور من گھڑت اطلاعات اپنی موت آپ مر گئے بلکہ ان فیصلوں نے پارٹی کی پالیسی بھی متعین کر دی۔ لیکن کیا کیجئے کہ افواہ ساز نئی افواہ گھڑ لیں گے۔ بہر حال میں این اے 59، پی پی 10، 12، 13 اور علاقہ روات، کلر، چونترہ اور مضافاتی پنڈی کے تمام مسلم لیگی ورکرز اور ووٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ سب سے بڑے صوبے کا دوسرا بڑا پارٹی عہدہ ان کے پاس آ یا ہے۔ ساتھ ہی ان سب کی طرف سے اوراپنی طرف سے پارٹی قیادت کا بھی شکر گذار ہوں۔ساتھ ہی کچھ لیگی بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کے کچھ مقامی رہنماوں سے بھی گذارش ہے کہ ٹرک کی بتی سے رہنمائی لینا ترک کر دیں اور اپنے گھر کے آنگن کو آباد کریں۔ لندن اور راولپنڈی کی اہم ترین ملاقاتوں کا حشر آپ نے دیکھ لیا۔ پنجاب میں اقتدار کی تبدیلی اور نئے وزیر اعلی کا معاملہ بھی انجام کو پہنچ چکا۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا فیصلہ وہی ہے جو انھوں نے 2018 کی شروعات میں کیا تھا اور اس میں تبدیلی کا کوئی امکان ہوتا تو وہ سب سے بڑے صوبے کا دوسرا بڑا عہدہ آپ کو نہ دیتے۔ 2018 کے الیکشن میں جنہیں اس بات کا پورا یقین نہیں آیا تھا اور ان کی اکثریت جو آج مجھ سے براہ راست یا بالواسطہ رابطے میں ہے، یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ سیاست ایک ارتقائی اور حرکاتی عمل ہے۔ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ وہ دوست جو اپنی مقامی انتخابی مجبوری کی وجہ سے شیر کے بجائے کسی بغیر اسٹیئرنگ گاڑی پر سوار ہو گئے تھے یا بلا پکڑ کر بیٹنگ شروع کر دی تھی وہ جان لیں کہ ان کی پارٹی دامن پھیلائے ان کو پکار رہی ہے۔ مشکل وقت ٹل چکا ہے، میں خود حوالات اور جیل کے چاروں موسم دیکھ چکا ہوں، تپتی ہوئی اور یخ بستہ، دونوں قسم کی ہتھکڑیوں کے ذائقوں سے آشنا ہوں۔ انشا اللہ نہ پیٹھ دکھاوں گا نہ ”اگر مگر ”کروں گا۔وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، ٹرین کو نہ صرف وقت پر روانہ ہونا ہے بلکہ انشا اللہ وقت پر پہنچنا بھی ہے۔ خالی جگہیں سدا خالی نہیں رہتی، ان کو پر ہونا ہوتا ہے۔ اگر مزید کسی ملاقات کا انتظار نہیں کرنا تو آئیں میں پارٹی کی اعلی ٹرین قیادت کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ کو خوش آمدید کہوں گا۔ مجھے یقین ہے کہ آجکل جاری دوڑ دھوپ میں انھیں کہیں سے یہ سرگوشی ضرور سنائی دے رہی ہو گی کہ ” ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے”
تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 20 لیٹر کھلی شراب برآمد
Two arrested for drugs and alcohol offences in Kallar
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 20 لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران میلاد چوک پر ایک شخص کین میں شراب لے کر مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑا تھا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے لگا جسے ہمراہی ملازمان چند قدموں کے فاصلے پر قابو کر لیا گیا جس نے بعد ازاں دریافت پر اپنا نام و پتہ ظہیر محبوب سکنہ لونی جسیال بتایا۔مذکورہ کی تلاشی لینے پر دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے پلاسٹک کے سفید گیلن میں سے دس لیٹر شراب برنگ مالٹا دیسی برآمد ہوئی۔ پولیس نے ایک اور کارروائی میں ظفر اقبال نامی منشیات فروش کے قبضہ سے دس لیٹر شراب برآمد کر لی۔
تھانہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے 19 سالہ ایف اے کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
Daughter of M Shahban abducted from village Balakhar
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے 19 سالہ ایف اے کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے مغویہ کے والد کی رپورٹ پر ایک خاتون سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ محمد شعبان سکنہ بھلاکھر نے پولیس کو بیان دیا کہ میں راولپنڈی میں ایک سکیورٹی کمپنی میں ملازم ہوں۔گزشتہ روز میری بیٹی مسماۃ (ا)جس کی عمر تقریبا 18/19 برس ہے اور ایف اے کی طالبہ ہے۔ صبح بوقت ساڑھے ساتھ بجے کے قریب اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے گھر کے نزدیک ہی واقع منہاج پبلک سکول گئی جو سکول سے چھٹی ہونے کے بعد گھر واپس نہ آئی جس کو میں نے اپنے طور پر کافی تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ میری بیٹی کو مسماۃ محمد شیراز،محمد عمیر،محمد عمران،مسماۃ (ع)زوجہ محمد رمضان،محمد رمضان سکنائے بھلاکھر نے ملکر میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے جن کیساتھ میں نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔