DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Speeding Truck runs over a car near Nala Ling

کہوٹہ کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتار ٹرک کار پر چڑھ گیا , ٹرک ڈرائیور موقع واردات سے بھاگ گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔کہوٹہ کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتار ٹرک کار پر چڑھ گیا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد موقع پر پہنچ گے زخمیوں کی عیادت۔ ٹرک ڈرائیور موقع واردات سے بھاگ گیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے قریب نالہ لنگ میں تیز رفتا ر ٹرک نمبری E.8050موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر راولپنڈی جانے والی کار نمبری LED.9110پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں کارکو بھی کافی نقصان ہوا اور کار سوار شدید زخمی ہو گے جن کو مقامی افراد کی مدد سے ٹی ایچ کیو لایا گیا حادثے اطلا ع ملتے ہی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار عبد اشکور کھٹڑ، ٹریفک پولیس اہلکارآصف ستی اور دیگر افراد موقع پر پہنچ گے۔

Kahuta; A Speeding truck ran over a oncoming car at Nala Ling. Incredibly the driver and passengers were badly injured and taken to hospital but survived. MPA Raja Sagheer Ahmed arrived on the scene to comfort the injured.


مواڑہ میں کیری ڈبہ چوری ہونے پر50رکنی سوزوکی ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ سے ملاقات

Suzuki association hold meeting with Major Abdul Rauf Janjua after a Suzuki is stolen

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مواڑہ میں کیری ڈبہ چوری ہونے پر50رکنی سوزوکی ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ سے ملاقات۔محکمہ پولیس سے فی کاروائی کر انے کا مطالبہ۔چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ کا ASPکہوٹہ سعود خان سے رابطہ۔اے ایس پی نے چیئر مین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ کو آئندہ چند دنوں میں اس کیس میں مثبت پیش رفت کی مکمل یقین دھانی۔تفصیل کے مطابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ نے تقریبا تین سال چیئر مین یوسی مواڑہ کی سیٹ پر بیٹھتے ہی سب سے پہلے انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل کی لائی انہوں نے اس سلسلے میں اس وقت کے آرپی اوسے ملاقات کی اور ان کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے فی الفور ڈی ایس پی کہوٹہ کو کال کی تھی جنہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی اس کے بعد ASPکہوٹہ ملک سعود خان اور ایس ایچ او کہوٹہ سردار ذوالفقار نے منشیات فروشوں کے سخت کاروائی کی جس سے یوسی مواڑہ میں سے دھندے کا کافی حد تک خاتمہ ہوگیا ہے اہل علاقہ اس کاروائی پر چیئر مین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ بے حد خوش ہیں کہ انہوں نے ہماری آنے والی نسلوں کی حفاظت کی ہے گذشتہ دنوں یوسی مواڑہ کے گھر ایک گائے اورایک گیراج سے کیری ڈبہ نامعلوم چور لے اڑے جس پر گذشتہ روز50رکنی سوزوکی ایسوسی ایشن کے وفدنے چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ سے ملاقات کی اور ان کو تمام حالات و واقعات سے آگاہ کیا اور کہا کہ اگر ہمارا چوری شدہ کیری ڈبہ ناں ملا تو ہم محکمہ کے خلاف احتجاج پر مجبور ہو جاہیں گے جس پر چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ نے فی الفور ASPکہوٹہ سعود خان سے فون پر رابطہ کیا اور ان کو کہا کہ وہ ان چوروں کے خلاف سخت کاروائی کر یں چوری شدہ کیری ڈبہ برآمد کرایں اور جہاں میری ضرورت پڑھے گئی وہاں میں حاضر ہوں اگر میرا کوئی قریبی عزیز بھی گناہ گار ہو گا تو میں آپ کا ساتھ دوں گا ایسے افراد کی کوئی بھی سفارش نہیں کر وں گا جس پر اے ایس پی نے چیئر مین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ کو آئندہ چند دنوں میں اس کیس میں مثبت پیش رفت کی مکمل یقین دھانی کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button