DailyNews
Dadyal, AJK; Young doctors association protest against wages being stopped for contract Doctors
ایڈھاک کنڑیکٹ،عارضی ڈاکٹرز کی تنخوائیں بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) ایڈھاک کنڑیکٹ،عارضی ڈاکٹرز کی تنخوائیں بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے عوامی وسماجی تنظمین آزاد کشمیر کے کاری ہسپتال ایڈھاک ڈاکٹرزکے مرہون منت ہیں لیکن حکومت کو اس بات کا احساس ہی نہیں ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ایڈھاک ڈاکٹرز کو فوری مستقل کیا جائے اور اگلی تنخوائیں جاری کی جائیں بصورت دیگر آزاد کشمیر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا یادر ہے کہ ایڈھاک ڈاکٹرز گزشتہ دو ہفتے سے سیاہ پیٹاں باندھ کر صرف دوگھنٹے کی علامتی او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت ٓزاد کشمیر ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے عوامی خدمت اور مفاد عامہ کے پیش نظر عوامی اور سماجی حلقوں نے ایڈھاک ڈاکٹرز کی سیاہ پٹیاں باندھ کر صرف دو گھنٹے علامتی او۔پی۔ڈی کے بائیکاٹ کو سراہاہے اور کہا ہے کہ ایڈھاک ڈاکٹرز فوری طور پر مستقل کیا جائے اور انکی کی بند تنخواؤں کو فوری جاری کیا جائے ایڈھاک ڈاکٹرزکی تنخوائیں بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے حکومت آزاد کشمیر کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہے کہ اگر تمام ایڈھاک ڈاکٹرز بیک وقت مستعفی ہو جائیں تو آزاد کشمیر کے متعدد سرکاری ہسپتال بھی بند ہو جائیں گے جسکی وجہ سے عوام کو صحت کی سہولیات کی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور ساتھ ہی پولیس کیسزاور پوسٹ مارٹم کر نا بھی ناممکن ہو جائیں گا جس سے آزاد کشمیر کی نہ صرف جگ ہنسائی ہو گی بلکہ حکومت کی نااہلی بھی عوام پر پوری طرح عیاں ہو جائیں گی آزاد کشمیر کے تما م سرکاری ہسپتالوں کو ایڈھاک ڈاکٹرز نے کندھا دیا ہوا ہے جسکی وجہ سے محکمہ صحت آزاد کشمیر کانظام روان دوان ہے سرکاری ہسپتالوں میں ایڈھاک ڈاکٹرز ہی ڈیوٹیاں اھسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ایڈھاک ڈاکٹرز ہی آزاد کشمیربھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں پولیس کیسزاور پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں ادھر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی۔ڈی۔اے) آزاد کشمیر بھر کے تما م سرکاری ہسپتالوں میں مکمل او پی ڈی کا بائیکاٹ کر ہنوالی ہے لیکن حکومت ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے اور خواب غفلت کے مزے لوٹ رہی ہے آزاد کشمیر بھر کے تمام سرکاری ہسپتال تقربیاً ستر فیصدایڈھاک ڈاکٹرز کے مرہنومنت ہے لیکن حکومت کو اس بات کااحساس ہی نہیں ہے ادھر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی یشن آزاد کشمیر نے کہا ہے اگر ہم نے مکمل او پی ڈی اور ایمر جنسی کا بائیکاٹ کر دیا تو حکومت کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے حکومت کیلئے بہتر یہی آپشن ہے کہ ایڈھاک داکٹرز کو فوری طور پر مستقل کرے اور ان کی بند تنخوائیں فوری جاری کا جائیں