DailyNewsGujarKhan

Bewal; Savayara foundation UK makes Ramadhan donation

بیول میں سویرا فاؤنڈیشن یوکے کی جانب سے غریب،مستحق اور بیوہ عورتوں میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل خصوصی امداد کی تقسیم

بیول(پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔مبین ہاشمی:۔ بیول میں سویرا فاؤنڈیشن یوکے کی جانب سے غریب،مستحق اور بیوہ عورتوں میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل خصوصی امداد کی تقسیم،بیول اور گردونواح علاقوں سے عورتوں کی بڑی تعداد  میں آمد جبکہ اس سے قبل دس مستحق اور غریب خاندانوں کی کفالت کے لیے مفت رکشے فراہم کیے گئے تھے تفصیلات کے مطابق سویرافاؤنڈیشن یو کے کی جانب سے بیول میں غریب،مستحق اور بیوہ عورتوں میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل زکوٰۃ  تقسیم کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بیول اور گردنواح علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین تشریف لائیں سویرا فاؤنڈیشن یوکے کی کنٹری منیجر مسز نصرت مبشر نے 200مستحق خواتین میں فی کس 2500کے حساب سے زکوٰۃ تقسیم کی اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ سویرا فاؤنڈیشن یو کے نے ہمیشہ ہی خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے احسن اقدامات کیے واضح رہے سویرا فاؤنڈیشن یوکے نے کچھ عرصہ قبل دس مستحق اور غریب خاندانوں کو مفت رکشے بھی فراہم کیے تھے او ر بیول میں ایک سویرا ایمبولینس کی سروس بھی عوام کو دسیتاب ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button