DailyNews

Slough; Shocking Wexam parish council election result as Independent defeat major parties

ویکسم کورٹ پیریش کونسل سے لیبر پارٹی کا صفایا۔ انڈیپینڈنٹ نے میدان مار لیا

 ویکسم کورٹ پیریش کونسل سے لیبر پارٹی کا صفایا۔ انڈیپینڈنٹ نے میدان مار لیا۔ انگلینڈ برطانیہ میں دو مئی بروز جمعرات کو ہونے والے لوکل کونسلوں نے انتخابات میں سلاؤ برکشائر میں ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ نے لیبر پارٹی کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔ انڈیپینڈنٹ (آزاد) کا گیارہ رکنی پورا پینل کامیاب ہو گیا۔ لیبر پارٹی کی طرف سے ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے لئے الیکشن میں کھڑے گیارہ کے گیارہ تمام امیدوار شکست سے دوچار ہوئے۔ ان میں میئر آف سلاؤ کونسلر پول سنگھ سوہل، ڈپٹی لیڈر آف سلاؤ بارو کونسل و کیبنٹ ممبر کونسلر صوبیہ حسین، لیبر پارٹی سلاؤ کی چیئرپرسن کرسٹین ہولمز، کونسلر حقیق اشرف ڈار، کونسلر و کیبنٹ ممبر شبنم  صدیق، کونسلر وقاص صباء، محمد اورنگذیب اور حمزہ احمد و دیگر شامل ہیں۔ انڈیپینڈنٹ نے پیریش کونسل کے الیکشن میں بڑے بڑے بُرج الٹ دئیے۔ جبکہ سیاسی پنڈت حیران رہ گئے۔ افتخار احمد چوہدری نے اپنی بہترین ٹیم میدان میں اتاری اور لیبر پارٹی کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے ویکسم کورٹ پیریش کونسل کا کنٹرول اس سے چھین لیا۔ انہیں مقامی کمیونٹی سمیت دیگر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر کا تعاون حاصل تھا۔ عوام نے بڑھ چڑھ کر ووٹ دئیے۔ انڈیپینڈنٹ کے کامیاب نومنتخب کونسلروں میں کشمیری نژاد برطانوی کونسلر افتخار احمد، کونسلر ذکی احمد، کونسلر غالب حسین، کونسلر شفاعت حسین، کونسلر مارک کرسٹوفر ہملٹن، کونسلر پیٹریشیا میری الٹریج، کونسلر رابرٹ الٹریج، کونسلر لیو میکڈونلڈ،  کونسلر اولیویا فرانسیسکا پیرس، کونسلر میری پیریس اور کونسلر کین رائٹ شامل ہیں۔ نومنتخب پیریش کونسلر اور ٹیم لیڈر کونسلر افتخار احمد چوہدری نے انڈیپینڈنٹ کی کامیابی کو عوام کی کامیابی قرار دیا ہے۔ اور اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔جس نے نیک مقصد اور عوام کی خدمت کیلئے انہیں سرخرُو کیا۔ انہوں نے اپنے تمام ووٹروں، اسپورٹروں اور ہمدردوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Slough; The Brexit impasse in parliament is starting to inflict heavy losses on both Labour and the Conservatives in local elections held across England on Thursday, with the Liberal Democrats and other smaller parties picking up the spoils, as the Independent were the victorious.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button