روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)اختیارات کا ناجائز استعمال اور دن دیہاڑے پولیس گردی،سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے اسلام آباد کے بیگناہ شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے والے ایس ایچ او روات انسپکٹر اعجاز قریشی اور واقعہ میں ملوث تھانہ روات کے 5 تھانیداروں سمیت15 پولیس اہلکار معطل کرکے لائن حاضر کر دئیے،سب انسپکٹر عباس قائمقام ایس ایچ او تعینات عوامی حلقوں و متاثرین کا ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی پر سی پی او راولپنڈی کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق 3 دن قبل ایس ایچ او روات اعجاز قریشی بھاری نفری کے ہمراہ جی ایٹ مرکز چوک پہنچا جہاں جہاں اہلکاروں نے عثمان نامی نوجوان پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تاجروں کے احتجاج پر تھانہ کراچی کمپنی نے روات پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے اور الزام درست ثابت ہونے پر گزشتہ روز سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے اختیارات کے نشہ میں دھت ایس ایچ او اعجاز قریشی،سب انسپکٹر نصیرالرحمان،سب انسپکٹر شیراز،سب انسپکٹر ناصر عباس،اے ایس آئی اسرار افضل،کانسٹیبلان توقیر ناصر،جاوید،اظہر محمود،خرم،توصیف الرحمان،عمران،تمجید،کاشف،جمیل اور وقاص کو فوری معطل کر کے لائن حاضر کر دیا واضح رہے کہ انسپکٹر اعجاز قریشی کی تعیناتی کے دوران علاقہ میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج رہا منشیات فروشی،جواء بازی کے اڈوں کے علاوہ 30 سے زائد ڈکیتی و چوری کی سنگین وارداتیں بھی ہوئیں جبکہ تھانہ میں پولیس ٹاؤٹوں کا مکمل راج قائم رہا نام نہاد سیاسی کھڑپینچ ذاتی مفادات کے عوض اناڑی ایس ایچ او اعجاز قریشی کی سرپرستی میں مشغول رہے، پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں چوہدری اختر حمید،چوہدری محمد یاسین،چوہدری سہیل طارق،ملک قیوم،راجہ جہانگیر،راجہ سعید احمد،چوہدری عامر،ناصر بٹ،مہربان بٹ،حاجی نصیر،حاجی رشید و دیگر نے ناقص کارکردگیاور جرائم پر کنٹرول نہ کرنے والے ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کی معطلی کے فیصلہ کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے فرض شناس ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کی معطلی کے فوری بعد تھانہ روات پولیس کا بدنام زمانہ شیشہ سینٹر پر چھاپہ، 16 مرد اور3 خواتین موقع سے گرفتار،8 عدد ہکے اور بھاری مقدار میں مضر صحت فلیور قبضہ میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قائمقام ایس ایچ او سب انسپکٹر عباس کی نگرانی میں روات پولیس نے نواحی علاقہ فیز7 پرزم آرکیڈ سوس کیفے کے نام سے چلنے والے شیشہ سینٹرمیں چھاپہ مار کر شیشہ پینے والے16 نوجوانوں کریم اللہ،محمد تیمور، سیف علی،آفتاب،محمد نعمان،ساغر علی،محمد احمد،محمد اسامہ،طیب،ذوالفقار،قمر نواز،شہریار،لقمان،عادل خان سمیت 3 لڑکیوں مسماتہ روزی،نائرہ اور ثمرین کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 8 عدد ہکے معہ پائپ شیشہ فلیور ڈبیاں 12 عدد،کوئلہ10 ڈبے اور دیگر مضر صحت فلیور برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا واضح رہے کہ مذکورہ شیشہ سینٹر کئی ماہ سے چالو تھا مگر سابق ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کاروائی کی بجائے خاموش تماشائی بنا رہا رہامعززین علاقہ نے بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی پر سب انسپکٹر عباس اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے،
Rawalpindi; SHO Rawat police station inspector Ijaz Qureshi along with 15 police officers from the Rawat police station are suspended and are to appear for inquiry on orders of CPO Rawalpindi.
The Police officers were suspended after they raided G8 area of Islamabad and shot and injured an innocent man named as Usman.