نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔ڈھوک چوہدریاں میں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی چیئرمین سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ یو کے حاجی چوہدری مبارک حسین،کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین اور معاونین کی جانب سے ایک سو بیس خاندانوں میں چینی،چاول،آئل،چائے،مشروبات،آٹا،کھجور،سویاں،دالیں اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں،اس موقع پر حافظ ماسٹر عبد الشکور،ڈاکٹر ربنواز راجہ،پوسٹ ماسٹر یاسر محمود راجہ،راشد محمود راجہ اور دیگر موجود تھے،یہ ویلفیئر ٹرسٹ گزشتہ چند برسوں سے تحصیل کلر سیداں میں اہم فلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کر چکا ہے اور ہنوز یہ فلاحی سلسلہ جاری ہے۔