کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے ادارہ فوجی فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے ووکیشنل ٹرینگ سنٹر کلر سیداں اور دوبیرن کی بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز میں تحصیل کلر سیداں کی یتیم معذور اور بے سہارا بچیاں ٹریننگ حاصل کر کے بہتر مستقبل بناتی ہیں مگر اب چند غیر ضروری وجوہات کی بنا پر ان دونوں سینٹرز کو بند کر دیا گیا ہے جو کہ تحصیل کلر سیداں کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کلر سیداں اور دوبیرن کلاں کے سینٹر کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; Information secretary PPP, Azhar Mahmood Bhatti said that vocational training centre run by Fauji foundation in Kallar Syedan and Doberan Kallan are being closed for no solid reason and protest will be held.
The centres were making contributions to disable and orphan children in Tehsil Kallar Syedan and closing them is not fare.
نائب تحصیل دار کلر سیداں چوہدری محمد افتخار کی سروس ملازمت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں مقامی شادی ہال میں تقریب کا اہتما م
Farewell party held for Naib Tehsildar Ch M Iftikhar
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) تحصیل کلر سیداں میں تعینات مختلف حلقوں میں تعینات پانچ پٹواریوں کو گرداور کے عہدہ پر ترقی ملنے،انجمن پٹواریان کی نئی باڈی کی تشکیل اور نائب تحصیل دار کلر سیداں چوہدری محمد افتخار کی سروس ملازمت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں مقامی شادی ہال میں تقریب کا اہتما م کیا گیا۔ جس میں تحصیلدار کلر سیداں وسیم تابش سمیت جملہ پٹواریان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر اور گرداور کے عہدہ پر ترقی پانے والے چوہدری جمیل اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے گزشتہ 23 برس تک پٹواریوں کے حقوق کا تحفظ کیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی جس پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے نئے صدر چوہدری تنویراختر بھی پٹواریوں کے حقوں کیلئے میرے نقشم قدم پر چلتے ہوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے ہمیشہ پٹواریوں کے حقوق کے سلسلہ میں مثبت کردار ادا کیا اور ہماری رہنمائی میں پیش پیش رہے۔تحصیلدار وسیم تابش نے بھی خطاب کیا اور سابق نائب تحصیلدار چوہدری محمد افتخار کے کردار کی تعریف کی اور ان کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر پٹواریوں کی جانب سے نائب تحصیلدار چوہدری محمد افتخار کو تحفے تحوائف دے کر انہیں رخصت کیا۔
کلر سیداں واٹر سپلائی اسکیم پر 18 کے قریب ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے فیصلے کیخلاف ملازمین نے کلر سیداں چوک پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دی
Protest held as 18 water supply workers are to loose their jobs
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں واٹر سپلائی اسکیم پر 18 کے قریب ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے فیصلے کیخلاف ملازمین نے کلر سیداں چوک پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت تعطل کا شکار رہی۔ راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے 18 کے قریب ملازمین جو کہ کلر سیداں واٹر سپلائی اسکیم کے کاموں پر مامور تھے کو گزشتہ دو ماہ سے تنخوائیں نہ دینے اور گزشتہ روز انہیں نوکریوں سے فارغ کر دینے کے فیصلے پر بطور احتجاج وہ ہاتھوں میں بینرز لے کر روڈ پر آ گئے اور احتجاجا روڈ بلاک کر دی۔ دریں اثناء آر ڈبلیو ایم سی کا موقف ہے کہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین ہمارے محکمے کا حصہ ہونے کے باوجود کلر سیداں واٹر سپلائی اسکیم پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے جس پر منیجنگ ڈائریکٹر نے ایسے تمام ملازمین جومحکمہ صفائی پر بوجھ تھے کو نوکریوں سے فارغ کردینے کا حکم دیا تھا۔
ماہ اپریل میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 1249 گاڑیوں کوچالان
Around 1249 law breaking drivers fined during April
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک وارڈنز کلر سیداں عمران نواب خان نے ماہ اپریل میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 1249 گاڑیوں کوچالان ٹکٹس جاری کر کے پانچ لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔اس دوران ٹریفک وارڈنز عادل منیر نے 225 گاڑیوں کے چالان کئے اور ایک لاکھ 12 ہزار روپے سے زائد جبکہ ناصر سعید نے 140 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے ان سے 46 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کی۔نامکمل کاغذات پر 33 موٹر سائیکلز،11 سوزوکی ہائی ایس،25رکشے جبکہ دو ڈمپرز کو تھانے بند کر دیا۔
موجودہ حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انہیں کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا
Current government did not even give relief to workers on Labour day
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکو مت نے اپنے دور اقتدار میں مزدوروں کو ریلیف دیا جبکہ موجودہ حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انہیں کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا۔یکم مئی پر مزدوروں کیلئے ریلیف کی پالیسی کا اعلان ہونا چاہے تھا۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدور کا پسینہ ملکی معیشت کے انجن کیلئے تیل کی حیثیت رکھتا ہے۔محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ملکی پیداوار کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بحالی ملک کی خوشحالی ہے پاکستان میں جاگیر دار طبقہ کی اکثریت مزدوروں کا استحصال کرتی ہے۔جس معاشرے میں مزدور کا حق مارا جائے اس معاشرے سے برکتیں اٹھ جاتی ہیں۔اسلام نے مزدور کی اجرت کی ادائیگی کے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محض محنت کشون کے عالمی دن کو منانے سے ان کے مسائل حل نہیں ہوتے،مزدوروں کسانوں اور محنت کشوں کو بنیادی حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد پولیس نے روات پولیس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
Islamabad police registers police case against Rawat police
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)روات پولیس کی اڑھائی کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے مبینہ ملزم کی گرفتاری گلے پڑ گئی مسلح افراد زیر حراست ملزم کو چھڑا کر لے گئے اسلام آباد پولیس نے روات پولیس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور سی پی اوراولپنڈی نے تھانہ روات کے ایس ایچ او،چار تھانہ داروں سمیت پندرہ اہلکاروں کو فوری معطل کر دیا۔واقعے میں ایک وفاقی وزیر کی مداخلت کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تفصیلات کے مطابق چند ایام قبل روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک منی چینجر کی گاڑی کو روک کر مسلح ملزمان نے دو کروڑ اٹھاون لاکھ اکسٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔روات پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا مگر اسی اثنا مدعی مقدمہ اپنے طور پر آر پی او راولپنڈی کے پاس پیش ہوتا رہا جنہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی کی قیادت میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور تکنیکی معاونت کے لیے ڈیٹا افسر اعجاز مغل کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا پھر اعلیٰ حکام کی ہدایت اور ڈیٹا افسر کی رہنمائی میں ایس ایچ او روات انسپکٹر اعجاز حسین قریشی نے پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ اسلام آباد کے سیکٹر G8/4میں چھاپہ مار کر مبینہ ملزم کامران بادشاہ کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا مگر اسی اثنا اس کے حفاظتی گارڈاور دیگر لوگ اس کی فوری مدد کے لیے جمع ہو گئے اسلام آباد پولیس بھی پہنچ گئی اور چھینا جھپٹی میں روات پولیس کے ایک اہلکار سے فائر ہو گیا جس سے مطلوب ملزم کا ساتھی عثمان ساکن چارسدہ زخمی ہو گیا دوسری جانب سے پولیس کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے ایس ایچ او روات اعجاز قریشی بھی زخمی ہوئے اس دوران مسلح افراد پولیس کو مطلوب کامران بادشاہ کو روات پولیس کی تحویل سے چھڑا کر لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔اسلام آباد پولیس نے روات پولیس کی درخواست پر تو کوئی کاروائی نہ کی البتہ دوسرے فریق کی جانب سے روات پولیس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔جس کے بعد سی پی او راولپنڈی احسن عباس نے روات پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی،سب انسپکٹر ز نصیر الرحمان قریشی، ناصر عباس، محمد شیراز، اے ایس آئی سردار اسرار افضل اور دیگر دس سپاہیوں کو فوری معطل کر دیا۔یاد رہے کہ با اثر ملزم کی مدد کے لیے ایک وفاقی وزیر بھی مصروف عمل رہے یہاں یہ اتفاق بھی بڑا دلچسپ ہے کہ مطلوب ملزم کامران بادشاہ اس کے زخمی ساتھی عثمان اور سی پی او راولپنڈی احسن عباس کا تعلق بھی ایک ہی ضلع چارسدہ سے بتایا جاتا ہے۔
تعزیت
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،مسعودا حمد بھٹی، نمبردار اسد عزیز نے برطانیہ کے معروف صحافی محمد نصیر راجہ سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔