DailyNews

Rawalpindi; SHO Rawat police accused of misusing his powers

ایس ایچ او روات کی غنڈہ گردی،اختیارات کا ناجائز استعمال

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) ایس ایچ او روات کی غنڈہ گردی،اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے نفری کے ہمراہ غیر آئینی طور پر ضلع اسلام آباد داخل ہو کرشہری کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا مضروب نوجوان تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل،تاجروں کے احتجاج کے بعد تھانہ کراچی کمپنی نے واقعہ میں ملوث روات پولیس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا سنگین واقعہ کے باوجود وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدار نے تاحال کسی قسم کا نوٹس نہ لیا،ملوث پولیس ملازمین کی سیاسی اثرو رسوخ کی بناء پر حقائق کو پس پردہ ڈالنے کی کوششیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ روات کا ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز قریشی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ وفاقی پولیس کو لاعلم رکھ کر مرکز جی ایٹ اسلام آباد پہنچ کر ہوٹل کی جانب پیدل جانے والے نوجوان سید عثمان علی ولد سید زاہد حسین کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا جسکے نتیجہ میں ایک گولی نوجوان کی ٹانگ اور دوسری ہیپ پر لگی جس سے وہ شدید مضروب ہو گیا عوامی احتجاج پر تھانہ کراچی کمپنی نے روات پولیس کے خلاف زیردفعہ324 مقدمہ درج کر لیا مگر واقعہ میں ملوث ایس ایچ او روات و دیگرملزمان اہلکاروں کو علی الصبح رہا کر دیا گیا ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی غیر آئینی طور پر ریڈ کرنے والے روات پولیس اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بعد ازاں ملی بھگت سے روزنامچہ میں انکی آمد ظاہر کر دی،روات پولیس کے مطابق ڈکیتی کے شبہ میں ملزم پکڑنے کیلئے ریڈ کیا گیاعوامی حلقوں نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیراداخلہ اسلام آباد،وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ملوث ایس ایچ او روات و دیگر پولیس اہلکاروں کی فوری معطلی اور سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں اڑھائی کروڑ روپے کی سنگین ڈکیتی کے چھٹے روز چوروں نے گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی لوٹ لئیے،علاقہ میں ڈاکو راج،درجنوں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں نااہل ایس ایچ او روات نے اعلیٰ افسران کو سب اچھا کی من گھڑت رپورٹیں دیکر ماموں بنا لیا متاثرین و معززین کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق چند دن قبل ہی مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ روات کے قریب منی چینجر کی گاڑی کو یرغمال بنا کر سیکورٹی عملہ پر تشدد کے بعد گن پوائنٹ پر ان سے نقدی مبلغ2 کروڑ58 لاکھ روپے چھین لئیے جنکا کوئی سراغ نہ مل سکا جبکہ گزشتہ روز بھی چوروں کے گروہ نے فیز8 علی بلاک کے رہائشی خاتون نجمہ طلعت کے گھر سے 30 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور7 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی قبل ازیں درجنوں وارداتوں کے باوجود سیاسی بنیاد پر تعینات نااہل ایس ایچ او اعجاز قریشی کے خلاف کسی قسم کی کاروائی محض خواب بن گئی عوام علاقہ نے پولیس اصلاحات کے دعویداروں سے فوری تحفظ اور ماڈل تھانہ روات میں سیاسی پنڈتوں کے بجائے فرض شناس ایس ایچ او کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔


روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)نامور صحافی،دانشور اور پوٹھوار ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر محمد نصیر راجہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر روات پریس کلب کاتعزیتی اجلاس زیر صدارت چیئرمین پریس کلب چوہدری خلیل احمد منعقد ہوا جسمیں صدر ملک عابد اعوان،جنرل سیکرٹری چوہدری عقیل احمد،نائب صدر چوہدری قدیر حسین،ملک امجد اعوان،چوہدری رضی حسنین،چوہدری محمد یاسین،ملک ارشد اعوان اور راجہ عاطف نے شرکت کی اجلاس میں مرحومہ کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئیے صبرو جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button