مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ کے نجی بینک کی طرف سے تنخواہ کا چیک کیش ناں ہونے پر محکمہ آئیسکو کہوٹہ کے اہلکار وں کا شدید احتجاج۔ مذکورہ بینک منیجر اور عملے کے خلاف شدید نعرہ بازی۔احتجاج سے روڈ بلا ک ہو گئی جس کی سے ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھا۔28اپریل کو چیک دیا تھا بینک والے روز ٖٹال مٹول کر تے ہیں۔آئیسکو ملازمین کا موقف۔یکم مئی کی وجہ سے بینک بند تھے ان کی تنخواہ کا چیک 12بجے تک کیش ہو جائے گا بینک منیجر کا موقف۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمحکمہ واپڈا سب ڈویژن کہوٹہ اور نارہ مٹور کے ملازمین نے ایچ بی ایل کہوٹہ کی طرف سے تنخواہ کا چیک چار دن سے کیش ناں ہونے پر شدید احتجا ج کیا ملازمین نے احتجاج کے دوران بینک منیجر اور عملے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی واپڈا ملازمین کی طرف سے ہونے والے احتجاج سے روڈ بلا ک ہو گئی جس کی سے ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھا جبکہ اس موقع پر واپڈا ملازمین نے کہا کہ ہم نے 28اپریل کو چیک دیا تھا بینک والے روز ٖٹال مٹول کر تے ہیں آج دو مئی ہو گئی ہے مگر آج بھی چیک کیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے ہم کو شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے جبکہ بینک منیجر کا موقف میں کہا کہ یکم مئی کی وجہ سے بینک بند تھے ان کی تنخواہ کا چیک 12بجے تک کیش ہو جائے گا۔
Kahuta; IESCO staff Kahuta held a protest after being refused to cash cheque at Bank, The Bank Manger and staff were deplored. according to the Bank manager the wages cheques could not be cashed due to holiday on 2nd May.
معروف مائر تعلیم راجہ فیصل محمود رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے
Wedding of Raja Faisal Mahmood celebrated in Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔معروف مائر تعلیم راجہ فیصل محمود رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب کہوٹہ کے معروف شادی ہال گیلانہ میر ج ہال میں منعقدہوئی جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین،چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود،ملک زبیر چھنی اعوان،راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، راجہ اظہرمحکمہ واپڈا، راجہ ظفرآف گھڑیٹ، راجہ شوکت المعروف شوکی آف مواڑہ، انجینرخالد ستی،بابو عابدستی،ملک طاہر مبین، راجہ عثمان مواڑہ عرف ماواں،طاہراسماعیل عباسی،راجہ محمد بشیر،راشد محمود محکمہ پولیس، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔میزبان دولہا راجہ فیصل محمود نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔
چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر عبدا لرؤ ف راجہ اپنی یوسی کی ڈھوک گورا گورا کی عوام کا بھی درینہ مسلہ حل کر دیا
Road work completed in Dhok Gora
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر عبدا لرؤ ف راجہ اپنی یوسی کی ڈھوک گورا گورا کی عوام کا بھی درینہ مسلہ حل کر دیا۔1990میں اینٹوں سے تعمیر ہونے کی گلی کو30سال بعد کنکریٹ کے ساتھ پکی کر ا اہلیان علاقہ کا سب سے بڑا مسلہ حل کر دیا۔ اہلیان علاقہ کا جولیاں اٹھا کر چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر عبدا لرؤ ف راجہ کو دعاہیں۔میڈیا کے نمائندوں اور اہل علاقہ سے گفتگو کر تے ہوئے چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر عبدا لرؤ ف راجہ نے کہا کہ یوسی مواڑہ کی غیور نے جس اعتماد کے ساتھ مجھے بلدیاتی الیکشن میں سپور ٹ کی اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں ان کے اعتماد پر پورا اترا ہوں ضلع کونسل کے الیکشن ناں ہونے کی وجہ سے فنڈز کی پر شانی ہوئی مگر میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر تا ہوں کہ اس کے باجود میں عوام کی سامنے سرخرو ہوا ہوں انشاء اللہ جب عوام کی خدمت کا موقع پر ملے میں بے دریغ اپنی عوام کی خدمت کر وں گا اس موقع پر موجود تمام اہلیان علاقہ نے چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر عبدا لرؤ ف راجہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا حجرہ شاہ مقیم حاضری کے موقع پر سجادہ نشین سے بھی ملاقات
MPA Raja Sagheer Ahmed visits Ijra Shah
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا حجرہ شاہ مقیم حاضری کے موقع پر سجادہ نشین سے بھی ملاقات۔ ملکی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی کے رہنماء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے ہمراہ فوڈ انسپکٹر رانا غلام مر تضیٰ، مجید حسین، سردار شاہد کے بہاول حق شیر قلندر (حجرہ شاہ مقیم) لاہور میں حاضری اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ انہوں نے دربارہ عالیہ کے سجادہ نشین سید اعجاز حسین شاہ گیلانی سے ملاقات کی اور ان سے دعا کر ائی۔