چک بیلی خان (نامہ نگار) پنڈوری آئل فیلڈسے نکلنے والا کیمیکل وڈالہ کس کے پانی کو آلودہ کرنے لگا موضع پاپین سے ملک قمرالاسلام اور ملک ظفر الا سلام نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ وڈالہ ایک ایسا بڑا کس ہے جس پر پاپین، کھبہ بڑالہ، روپڑکلاں، بانیاں،مورجھنگ، جاڑہ، پڑیال اور میال سمیت سینکڑوں ایسے دیہات ہیں جن کے مویشیوں اور فصلوں کا انحصار وڈالہ کس کے پانی پر ہے ضلع راولپنڈی کا مشہور پاپین ڈیم بھی اسی کس پر تعمیر ہونے جا رہا ہے پنڈوری آئل فیلڈ کی جانب سے چھوڑے ہوئے فضلہ اور کیمیکل کی وجہ ان سینکڑوں دیہاتوں کی حیاتیات کی زندگیاں خطرے میں ہیں جس کے لئے پنڈوری آئل فیلڈ انتظامیہ پر لازم ہے کہ اس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرے مذکورہ لوگوں نے پی او ایل انتظامیہ کے علاوہ، محکمہ ماحولیات، ڈی سی او راولپنڈی، بالخصوص وزیرِ اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار اور حلقہ کے ایم این اے وفاقی وزیر جناب غلام سرور خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
Gujar Khan; Public have been warned after Health and safety fears of chemical released from Pindori oil fields in to Wadla Kass effecting cattle and wild life.
The Pindori oil fields authorities have been asked to take notice and find alternative instead of dumping chemical in to kass which will effect many villages in surrounding region and well known Papin dam is also being built on this site..
موضع کالی پڑی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن
Jammat e Islami hold workers convention in village Kali Parri
چک بیلی خان(نامہ نگار) جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹرطارق سلیم نے موضع کالی پڑی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے جماعت اسلامی کے لوگ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں رہے کراچی کے مئیر، ناظم رہے دیر چترال کے چیئر مین رہے الحمدللہ کسی کے دامن پر کوئی دھبہ نظر نہیں آیا اگر قوم ہمارا ساتھ دے تو ہم حالات کا دھارا بدل کر رکھ سکتے ہیں اس موقع پر ضلعی امیر راجہ جواد نے کہا کہ آج کے نوجوان کی جگہ جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی حلقہ پی پی10کے راہنما خالد محمود مرزا نے کہا ہم اس زون میں حقیقی تبدیلی کے لئے ایک ہزار نوجوان تیار کریں گے اس موقع پر چوہدری امتیاز احمد، پروفیسر نعیم مشتاق اور راجہ فضل ربی نے بھی خطاب کیا صوبائی امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے نئے 12ارکان سے حلف بھی لیا۔