ڈڈیال (نمائند ہ خصوصی) ٹیچر آرگنا ئزیشن میرپور ڈوثرن کے صدر قاری حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور سیکرٹری تعلیم صاحب کئے ہو ئے وعدہ کے مطابق ساتذہ کرام کے گریڈاپ کریں انہوں ے کہا ہے کہ آج سے چھ ماہ پہلے حکومت نے کہا تھا کہ بہت جلد گریڈ یشن کا معاملہ حل ہو جائے گا مگر ابھی تک اساتذہ اور معلمات میں مایوسی چھائی ہو ئی آگے مالی سال 2019کا بجٹ آنے والا ہے اسلئے بجٹ سے پہلے اساتذہ اور معلمات کو خوشخبری سنائی جائے یہ بات انہوں نے اساتذہ کرام کے نمائندہ وفد سے مقامی ہوٹل میں ملاقات پر کہی وفد کی قیادت گورنمنٹ ہائی سکول خادم آباد کے مدرس عبدالمالک بٹ نے کی دیگر اساتذہ کرام میں عطاء الرحمن چوہدری،لیاقت حسین چوہدری عبدالستار چوہدری،محمد عاصم چغتائی،راشد شبیر،محمد ادریس،شمس الدین،راجہ ثاقب کیانی،چھتروہ ہائی سکول سے راجہ ساجد علی،چوہدری ظہیر الدین بابر،محمد شفیق مڈل سکول بھیلی سے مرزا مختار احمد،عبدالقدیر نے شرکت کی اس موقع پر ماسٹر عبدالمالک بٹ میں اپنے بیان میں کہا ہے حکومت نے اساتذہ کو جتے بھی حکم نامے جاری کئے ہیں اساتذہ کے جو جائز مطالبات ہیں ان کو حل کی بجائے ٹال مٹول کیا جارہا ہے لہذہ حکومت وقت سے گزارش ہے کہ وہ بجٹ سے پہلے اساتذہ کرام کے جائز مطالبات جن میں اپ گریڈیشن کا معاملہ سر فہرست ہے ان کو حل کیا جائے اوراساتذہ کرام پر جو مایوسی کے بادل چھائے ہو ئے ہیں ان سے چھٹکار ا حاصل ہوآخر میں تمام اساتذہ کرام نے ملک کی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعاکی اور سیکرٹری تعلیم راجہ امجد علی پرویز کی صحت یابی لئے بھی دعاکی گئی