DailyNews

Rawalpindi; Pakistani nation will feel changes soon, Sheik Rashid Ahmed

پاکستانی عوام کو جلد تبدیلی محسوس ہو گی۔شیخ رشید احمد

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،، انوار الحق راجہ سے)سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان شدید مالی مشکلات کا  شکار ہے، عمران خان ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لیے پر عزم ہیں، پاکستانی عوام کو جلد تبدیلی محسوس ہو گئی، ان خیالات کا اظہار وفا قی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید احمد نے عوامی مسلم لیگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر حاجی محمد منیر آف ٹیالہ کی قیادت میں یو سی دوبیرن کلاں سے ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔وفد میں محمد اشفاق بھٹی آف ٹیالہ، پریس کلب چوآ خالصہ کے وائس چیرمین انوار الحق راجہ آف سکوٹ اور ملک نوید آف ٹیالہ دوبیرن کلاں شامل تھے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لیے پر عزم ہیں۔ اور انشاء اللہ جلد انکی قیادت میں ملک تر قی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے خطیر رقم درکار ہے جس پر کام کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ حاجی محمد منیر نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ایک درخواست پیش کی جس میں سہالہ اور ہیڈ برج کی تعمیر کی درخواست کی گئی جس کے تعمیر نہ ہو نے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button