DailyNews
Rawalpindi; New local election plans to be challenged in court
نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے

میئر راولپنڈی سردار نسیم خان نے پنجاب اسمبلی کی طرف سے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے پاس کئے جانیوالے بل کو بددیانتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تیاری مکمل ہے اس غیرقانونی اور غیراخلاقی اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت 2015میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کو ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں نے اپنی مدت پوری کرلی کینٹ بورڈ اگلے مہینے جبکہ خیبر پختونخوا کے نمائندے 28اگست کو اپنی مدت پورے کر رہے ہیں صرف پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو مدت پوری کرنے سے روکنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا بجٹ ہونے کے باوجود گزشتہ 9ماہ سے شہر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہونے دیا جا رہا اس دوران میٹریل کی قیمتیں دگنا ہو گئی ہیں تحریک انصاف عوامی پیسے کا ضیاع کر کے صرف پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے یہ غیرقانونی اقدام کر رہی ہے۔