DailyNewsHeadline

London; Local elections to take place on 2nd May

بروز جمعرات کو صبح 7 سے لے کر رات کے 10تک بغیر کسی وقفہ کے پولینگ جاری رہے گی

 ویکسم کورٹ پیرش کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ کا پلڑا بھاری۔ عوام کی ترم تر ہمدردیاں، ووٹ اور اسپورٹ افتخار احمد چوہدری اور انکی ٹیم کے لئے دکھائی دے رہی ہے۔ وارڈ میں جگہ جگہ انڈیپینڈنٹ کے سائن بورڈ نظر آ رہے ہیں۔انڈیپینڈنٹ کا ڈنکا بج رہا ہے۔ ہر طرف کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان قیادت کو ساتھ لے کر چلنے والے افتخار احمد کی دھوم مچی ہوئی ہے کہ انہوں نے اس بار کھڑاک کر دیا ہے۔ وارڈ میں انتخابی مہم کا ایسا سماں باندھا کہ بڑے بڑوں کا پتہ پانی ہو گا۔ سیاسی حریفوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ جبکہ مختلف تجزئیے لگائے بیٹھے  سیاسی پنڈتوں کو دن میں تارے نظر آ گئے کہ یہ ہو کیا گیا ہے۔  افتخار احمد انڈیپینڈنٹ اپنے خداداد صلاحیتوں، بہترین منشور اور عوام کی بھرپور حمایت سے نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ انکی ڈور ٹُو ڈور انتخابی مہم نے پانسہ پلٹ کر رکھ دیا۔ ان کی طرف سے نکالے گئے وائٹ پیپر نے حریف پارٹی کا کچھا چھٹا کھول کر سامنے رکھ دیا۔ انڈیپینڈنٹ کی ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے انتخابات میں زبردست پزیرائی۔ مقامی کمیونٹی سمیت کشمیری، پاکستانی، بھارتی، صومالی اور مشرقی یورپیئن کمیونٹی نے بھرپور تعاون اور ووٹوں کی یقین دہانی کروا دی۔ 2 مئی 2019ء بروز جمعرات کو صبح 7am سے لے کر رات کے 10pmتک بغیر کسی وقفہ کے پولینگ جاری رہے گی۔ اور اس کے بعد دی سینٹر میں ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ اور نتیجہ بتا دیا جائے گا۔

Voters around England will be heading to polling stations on Thursday. When it comes to local elections, residents in the South East say it is issues close to home and family that matter. On Thursday polling station will open for voters to vote at local elections.


چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ سے اظہار تعزیت

Condolences to M Naseer Raja

چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ سے اظہار تعزیت۔ برطانیہ میں مقیم خطہئ پوٹھوارسے تعلق رکھنے والے پوٹھوار برادران، متعدد ایوارڈ یافتہ سنیئر جرنسلٹ و چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم   محمد نصیر راجہ اور صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن   سلاؤ، انگلینڈ کی  والدہ محترمہ گزشتہ دنوں کلر سیداں، میں رضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ محمد شبیر راجہ والدہ صاحبہ کی وفات کی خبر سنتے ہی فوری طور پر برطانیہ سے پاکستان روانہ ہو گئے۔ برطانیہ میں مقیم انکے عزیز و اقارب، عوام علاقہ، دوست احباب چیئرمین محمد نصیر راجہ سے انکی والدہ محترمہ مرحومہ کی وفات پر افسوس اور تعزیت کے لئے انکی رہائشگاہ پر آ رہے ہیں۔ برٹش کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں ان سے ہمدردی، افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صحافی ساجد جنجوعہ کشمیری نے چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہئ خوانی کی۔ اور لواحقین کو صبر کی تاکید کی۔


کنزرویٹو پارٹی کے سرگرم رکن راشد منہاس کی وزیراعظم تھریسما سے ملاقات.

Rashid Minhas of Baghjmiri and Woking meets with PM Theresa May

برطانیہ کے علاقے ووکنگ سرے میں مقیم باغجمیری کے رہائشی کنزرویٹو پارٹی کے سرگرم رکن راشد منہاس کی گزشتہ روز وزیراعظم برطانیہ تھریسما سے ملاقات ہوئی. راشد منہاس کا تعلق کلر سیداں کے علاقے باغجمیری سے ہے سابق انسپکٹر حاجی محمد تاج کے بیٹے ہیں.  راشد منہاس ووکنگ اور اس کے گردونواح میں ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں اور کنزرویٹو پارٹی کے سرگرم رکن بھی ہیں پارٹی کے لیے ان کی خدمات بہت زیادہ ہیں.  گزشتہ روز وزیراعظم برطانیہ اور پارٹی کے چئرمین سے ملاقات کی ان سے مسلم کمیونٹی اور ملکی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا. وزیراعظم اور پارٹی چئرمین کی جانب سے راشد منہاس کی پارٹی کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button