DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Murder or suicide as body of M Jamil is found from deep ditch at hill top resturent

قتل یا حادثاتی موت۔؟؟دوستوں کے ساتھ کھاناکھانے جانے والا محمد جمیل گہری کھائی میں گر کر جان بحق

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔قتل یا حادثاتی موت۔؟؟دوستوں کے ساتھ کھاناکھانے جانے والا محمد جمیل گہری کھائی میں گر کر جان بحق۔کہوٹہ کے علاقہ بلوہا کا رہائشی جوانسالہ محمد جمیل ولد محمد شکیل اپنے دوستوں کیساتھ کھانا کھانے گیا تھا۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ورثاء کی در خواست زیر دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ بلوہا کے رہائشی محمد شکیل نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں در خواست دیتے ہوئے بتایا کہ میں سوزوکی پک اپ چلا کر محنت مزدوری کر تا ہوں میرا بیٹا محمد جمیل کیری ڈبہ RIP-7946ذاتی رکھا ہو ا تھا جس پر کہوٹہ سے ہمک ماڈل ٹاؤن شفٹ لے کر صبح سات بجے کہوٹہ سے جاتا تھا اور شام کو تقریبا چھ اور سات بجے تک گھر واپس آ جاتا تھا آمروز بھی میرا بیٹا شام تقریبا چھ بجے گھر واپس آ گیا تھوڑی دیر بعد گاڑی لے کر گھر سے نکلنے لگاتو میں نے پوچھاکہاں جا رہے ہوتو اس نے بتایا کہ ہل ٹاپ والی سائیڈ پردوستوں کے ساتھ آؤٹنگ اور کھانے کا پروگرام ہے تقریبا ساڑھے چھ بجے شام میں بھی کسی کام کے سلسلے میں بازار میں آیا بازار سے بیور کی بکنگ مل گئی اور میں بیور چلا گیا بیور سے واپس جب تقریبا8آرہا تھا تو ہل ٹاپ ہوٹل سے ڈیڈھ کلو میڑ آگے میرے بیٹے کی گاڑی کھڑی تھی اور پانچ یا چھ لڑکے بیٹھے تھے میں نے اپنے گاڑی روک لی اور نیچے اتر کر ان کے پاس گیا تو میرا بیٹا اپنے دوستوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا میرے بیٹے ان کا تعارف کرواتے ہوئے ان کے نام و پتے ناصر محمود سکنہ کہوٹہ، نبیل حسین سکنہ ادوالہ،امان اللہ سکنہ کہوٹہ، قیصر محمود سکنہ گریڈ اسٹیشن کہوٹہ، ساجد حسین سکنہ ادوالہ،فیصل محمود سکنہ پنجواڑ مٹور بتلائے میں نے اپنے بیٹے کو کہا جلدی گھر واپس آجانا اور میں اپنی گاڑی لے کر واپس اپنے گھر آگیا تقریبا 10:55پر رات میرے بیٹے کے موباہل سے گھر کے موبائل پر کال آئی کہ آپ جلدی سے کہوٹہ سر کاری ہسپتال میں آجاہیں ایمر جنسی ہے میں نے فوری طور پر اپنے کزن محمد رفیق ولد محمد صدیق کو لے کر ہسپتال آگے تو مسمنان ناصر محمود، نبیل حسین، امان اللہ، قیصر محمود،ساجد حسین اور فیصل محمود نے ایمر جنسی کے باہر ہمیں بتلایا کہ آپ کا بیٹا جمیل احمد کھائی میں گر کر جان بحق ہو گیا ہے جس کی میت ایمر جنسی میں ہے میرے سوالات کر نے پر وہ آہیں، باہیں، شاہیں کر نے لگے اور باری باری اچانک غائب ہو گے مجھے قومی یقین ہے کہ میرے بیٹے کو انہوں نے نامعلوم وجوحات کی بنا پر ناحق قتل کر دیا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ والد کی در خواست زیر دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے۔

Kahuta; The police are investigating after body of M Jamil son of M Shakil was found at the bottom of the hill while going out for a dinner with friends at hill top restaurant. Police have so far not ruled out accidental death or murder as the investigation continue.


کہوٹہ کے علاقہ ٹنگی کا رہائشی دو نوں آنکھوں کی بینائی سے محروم

Two members of family who are blind look for government help

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ کے علاقہ ٹنگی کا رہائشی دو نوں آنکھوں کی بینائی سے محروم حافظ فیض عالم حکومتی اور مخیر حضرات کی امداد کا منتظر ہے۔دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم گھر کے واحد کفیل حافظ فیض عالم کے چار بچے بھی فوت بینائی سے محروم ہیں۔9افراد پر مشتمل اس کنبے کوئی حکومت پاکستان کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی مالی امداد ملی ناں ہی بیت المال سے وظیفہ ملتا ہے اس کے گھر نظام مخیر حضرات کی طرف سے دی جانے والی امداد سے چلتا ہے۔حافظ فیض عالم کا حکومت پاکستان اور مخیر حضرات سے مالی معاونت کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ ٹنگی کے محلہ مدنی گلی نمبر2کے رہائشی حافظ فیض عالم جس کا خاندان 9افراد پر مشتمل ہے جس میں اس کی 90سالہ بوڑھی بیوہ ماں بھی شامل ہے۔ حافظ فیض عالم کے دیگر بیٹوں میں ارسلان عالم، نعمان عالم، بیٹی رمشہ بھی آنکھوں کے بینائی سے محروم ہیں ان کو ابھی کسی بھی حکومت میں مالی امداد نہیں ملی ناں ہی بیت المال سے زکوۃ ملتی ہے ان کے گھر کا گزارہ مخیر حضرات کی طرف سے مالی معاونت پر چلتا ہے۔حافظ فیض عالم نے حکومت پاکستان اور مخیر حضرات سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔


حکومت کی نو ماہ کی کاکر دگی صفر بٹہ صفر ہے۔

Current administration 9 months tenure is zero

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ سعید احمد اور راجہ علی اصغر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نو ماہ کی کاکر دگی صفر بٹہ صفر ہے۔ ابھی ن لیگ دور میں منظور ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے ان منصوبوں کے ن لیگ کے دور میں باقاعدہ فنڈز بھی جاری ہوئے تھے لیکن پی ٹی آئی حکومت نئےمنصوبے لانے کے بجائے ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی شخصیات مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں راجہ سعید احمد اور راجہ علی اصغر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی منگائی نے غریب عوام کی زندگی کو عذاب بنا کر رکھ دیا اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں 9ماہ کی تبدیلی نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک عوام کو اب یقین ہو گیا ہے یہ حکومت ان کو ریلیف نہیں دے سکتی صرف سکے لارے لپے ہی تھے جو کہ وہ روز کسی ناں کسی چوک میں الیکشن کمپین کے دوران عوام سے لگایا کرتے تھے۔


سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور دیگر کالیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی خالہ کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences to Tanvir Naz Bhatti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور دیگر کالیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی خالہ کی وفات پر اظہار تعزیت۔مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت تنویر ناز بھٹی کی خالہ محترمہ گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، راجہ محمد شکیل کیانی، آصف یعقوب کیانی، ملک شاہ زیب اعوان اور دیگر نے لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی خالہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت۔

Show More

Related Articles

Back to top button