ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)ینگ ڈاکٹرذ ایسوسی ایشن آزاد کشمیر حکومت سے جائز مطالبہ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن وائی۔ڈی اے کی کال پر ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میں بھی ایڈھاک ڈاکٹرز نے سیا ہ پٹیال باندھ کر دو گھنٹے علامتی او۔پی۔ ڈی کابائیکاٹ شروع کر کھا ہے ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن آزاد کشمیر نے حکومت سے جائز مطالبہ کیا ہے کہ ایڈھاک ڈاکٹرز کو فوری طور پر مستقل کیا جائے اور انکی عرصہ دراز سے بند تنخواؤں کو فوری جارہی کیا جائے بصورت دیگر آزاد کشمیر بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈی کامکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جسکی کی ڈیڈلائن 30ہے وائی۔ڈی۔اے نے کہا ہے کہ حکومت ینگ ایڈھاک ڈاکٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے جس پر وائی۔ڈی اے نے آزاد کشمیر بھر کے تمام ایڈھاک داکٹرز کو سٹرائیک کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کو کہا ہے لیکن حکومت کا ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات میں ایڈھاک کنڑیکٹ داکٹر زفوری مستقل کرنے سمت انکی بند تنخواؤں کو فوری جارہی کر نے کامطالبہ کیا ہے اسکے کے علاوہ آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کی تنخوائیں پنچاب کے برابر کر نے،ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی سطح پر ڈیجیٹل ایکسرے مشین نصب کرنے،سرکاری ہسپتالوں میں پنچاب طرز پر 24گھنٹے فری ٹیسٹوں کی سہولت،ٹوکن فری چیک اپ مریضوں کیلئے آؤ۔پی ڈیاور ایمر جنسی میں فری ادویات کی فراہمی سمیت ڈی کیوہسپتالوں کی سطح پر سٹی سیکن اور ایم آر آئی میشن نصب کرنے جسے جائز مطالبات شامل ہیں علاوہ ازیں آزاد کشمیر بھر کی عوامی اور سماجی تنیظموں نے بھی کہا ہے کہ ایڈھاک ڈاکٹر ز کی تنخوائیں بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکر ٹری و سابق ٹکٹ ہولڈر علی زمان راجہ ایڈووکیٹ کی والد ہ محترمہ کو نماز جنازکے بعد سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ راجہ نصیر احمد خان وزیر زراعت چوہدری مسعود خالد ججز صاحبان سابق وزیر چوہدری محمد افسر شاہد، ڈپٹی کمشنر میر پور سردار عدنان خورشید، ڈویژ ن ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ فیاض احمد ایکسین ارشد شیخ، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سہنسہ راجہ ضیاء حمید، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری محمود پلاکوی، ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا کیانی اسٹنٹ کمشنر ڈڈیال اقبال حسن تحصیلدار اقبال چوہدری سابق صدرہائیکورٹ بار رزاق کشمیری، اعجاز نذیر ایڈووکیٹ سردا سہیل ایڈووکیٹ،راجہ شعیب عابد، چوہدری آفتاب ایڈوووکیٹ، سابق چئیر مین بلدیہ خواجہ محمد نذیر، مدثر بٹ، خان ظفر خان، سمیت وکلاء صحافیوں سمیت آفیسران نے شرکت کی علی زمان راجہ ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر و جمیل کی دعا کی
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) ڈڈیال پی ٹی آئی کے راہنماچوہدر ی زوالفقار زلفی کے تایا اور سابق صدر پریس کلب ڈڈیال چوہدری ظہور رشید کے ماموں چوہدری عبدالرحمن باؤلی سٹریٹ والے گزشتہ روز انتقال کر گے مرحوم نماجنازہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول میں ادا کی گی نماز جنازہ میں سابق وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ،سابق ایڈمنسٹر بلد یہ خواجہ محمد نذیر،نوید اکرم ایڈووکیٹ،انجمن تاجران کے صدر انور لطیف ڈار،ڈڈیال پر یس کلب کے نگران علی طارق عقیل،چوہدری شاہد گجر،عنصر صدیق ملک،ظہیر سپرو،ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،وقار بشیر،مشتاق چغتائی،عبدالغفور چغتائی،حکیم طارق، سمیت وکلاء صحافیوں سمیت آفیسران نے شرکت کی چوہدری زوالفقار زلفی اور چوہدری ظہور رشید سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر و جمیل کی دعا کی دیگر پسماند گان سے بھی افسوس کیا