AJKDailyNews

Chakswari; Farewell reception held for Master M Shakil Awan and Abdul Bashir Ch who retired at high school Chakswari

گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں اپنے اعزازمیں منعقدہ الوداعی تقریب

 چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم شہریاربسمل) ممتازماہرتعلیم عبدالبشیرچودھری (ر)صدرمعلم اورمحمدشکیل اعوان (ر) سینئرمعلم نے کہاکہ استادہونے پرفخرہے۔ہمیشہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دینے کی بھرپورسعی کی۔شاگردسے استادکوجوعزت ملتی ہے وہ پیسے سے نہیں خریدی جاسکتی ہے۔ ہمیں فخرہے کہ ہمارے شاگرداعلیٰ عہدوں پرفائزہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں گزراوقت زندگی کابہترین دورہے۔گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے اساتذہ کرام محنتی فرض شناس ہیں۔الوداعی تقریب کاانعقادکرکے جس محبت خلوص کااظہارکیاوہ ناقابل فراموش ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے اساتذہ کرام کے شکرگزارہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں اپنے اعزازمیں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی خادم حسین صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول ڈھیری تھوتھال تھے جبکہ صدارت محمدتاج انچارج صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری نے کی۔نظامت کے فرائض علامہ معروف ممتازاورمبشرحسین نے سرانجام دئیے۔خادم حسین نے کہاکہ عبدالبشیرچودھری اورمحمدشکیل اعوان سے بھائیوں جیسارشتہ ہے۔ عبدالبشیرچودھری اورمحمدشکیل اعوان عظیم اساتذہ کرام ہیں۔ عبدالبشیرچودھری اورمحمدشکیل اعوان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔عبدالبشیرچودھری نے اپنے خطاب میں کہاکہ محکمہ تعلیم میں 42سال خدمات سرانجام دیں۔ بطورپرائمری معلم ملازمت کاآغازکیااوربطورصدرمعلم ریٹائرڈہوا۔بطورصدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری آٹھ ماہ خدمات سرانجام دیں۔ہائی سکول چکسواری کے اساتذہ کرام کامثالی تعاون حاصل رہا۔محمدشکیل اعوان نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1984؁ء میں بطورپرائمری معلم محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوا۔35سالہ دورملازمت میں تین تعلیمی اداروں ہائی سکول پنیام،ہائی سکول ڈڈیال اورہائی سکول چکسواری میں خدمات سرانجام دیں۔ محمدتاج انچارج صدر معلم نے معززمہماناں گرامی کوخوش آمدیدکہااورشکریہ اداکیا۔تقریب سے حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم مڈل سکول ادھ پلائی،مرزامحمداعظم صدرمعلم مڈل سکول خانہ آباد،محمدانور،راجہ شہبازخان اوردیگرنے خطاب کیاانھوں نے عبدالبشیرچودھری اورمحمدشکیل اعوان کوگرانقدرخدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں سماجی شخصیات، صدرمعلمین،معلمین،صحافیوں طلبہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر اساتذہ کرام نے عبدالبشیرچودھری اورمحمدشکیل اعوان کوتحائف پیش کیے


 چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم شہریاربسمل)مسلم لیگ(ن) آزادکشمیریوتھ ونگ کے سنٹرل کوارڈینٹرراجہ شجاعت علی نے راجہ آصف منیرنائب تحصیلداراسلام گڑھ کی دادی محترمہ کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکیاسوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیااورمرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی


چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم شہریاربسمل)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اپنے دور اقتدار کے دوران جہاں آزاد خطہ کے اندر تمام شاہرات کے منصوبہ جات کی منظوری دی، میڈیکل کالجز، یونیورسٹیاں،کالجز،سکولز اپ گریڈیشن کرنے اور دیگر ضروریات کے ساتھ تعلیمی شرح بڑھانے کے لیے بھی خاص توجہ دی چند ایسے ادارہ جات جن کی از سر نو ع عمارات کی تعمیرات کروائی گئی۔ گرلز ہائی سکول خان آباد، بوائز ہائی سکول پوٹھہ بینسی، ویمن اسٹیڈیم اسلام گڑھ، گرلز ڈگری کالج چکسواری، گرلز ہائی سکول پلاک، بوائز ہائی سکول پلاک چترپڑی کے مقام پر بے سہارا غریبوں کے لیے پانچ سو کنال رقبہ قبرستان سمیت میرپور ضلع میں بلڈنگ سپریم کورٹ، بلڈنگ ہائی کورٹ، بلڈنگ شریعت کورٹ، ریسٹ ہاؤس پی ڈبلیو ڈی سمیت زیر تعمیر 435کلو میٹر شاہرات ان تمام تعمیر شدہ اور زیر تعمیر منصوبہ جات کا کریڈٹ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو جاتا ہے۔ جنہوں نے مشکل ترین حالات میں حکومت کر کے آئندہ آنے والی حکومتوں کے لیے آسانیاں پیدا کر دیں۔ حلقہ ایل اے 2چکسواری، اسلام گڑھ کے عوام اب تبدیلی محسوس کر رہے ہیں۔ ترقیاتی کاموں میں شفافیت پاکستان پیپلز پارٹی کاطرہ امتیاز رہا ہے۔ حلقہ ایل اے 2چکسواری، اسلام گڑھ کی عوام کو تمام درپیش مسائل کا خاتمہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید کی اولین ترجیح ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button