مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔چیئر مین یوسی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ نے موضع اسلوہا کی عوام کا سب سے درینہ مسلہ حل کر دیا۔اسلوہا مرزایاں اور اسلوہا چوہدریاں کو جانے والی مین گلی تعمیر کرا کر اہل علاقہ کی کے دل جیت لیے معززین علاقہ محمد مقبول کیانی،صفدر کیانی، دلشاد کیانی،صوبیدار محمد افضل کیانی،عطا الرحمن، اویس کیانی،مر تضیٰ کیانی،شکیل ستی،مشتاق چوہدری،بابو رمضان چوہدری نے چیئر مین یوسی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ کاشکر یہ ادا کیا ہے۔اپنے بیان میں چیئر مین یوسی مواڑہ میجر(ر) عبدالراؤف راجہ نے کہا کہ یونین کونسل مواڑہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے ک لیے جدوجہد کی اور کرتا رہونگاعوام علاقہ نے جو پیار و محبت دیا بھلا نہیں سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کا نہ اختیارات دیے گئے اور نہ ہی فنڈز اس کے باجوود بھی ہمت نہ ہاری اور بے شمار ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ مرکوز ہے نہ صرف مواڑہ بلکہ کہوٹہ میں منشیات کے خاتمے کیے لیے مل کر اقدامات کرنا ضروری ہیں منشیات جیسی لعنت نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے انھوں نے وزیر الیٰ پنجاب، سی پی او راولپنڈی اور اے ایس پی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کے منشیات فروشی کے اڈوں کے خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائے اور سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔
Kahuta; Public are pleased and their election demand being met as main road from Asloha Mirzian to Asloha Chaudrian is completed, Chairman UC Moawra Major (R) Abdul Raja was thanked for his contributions.
پٹواری راجہ محمد فیصل اورپٹواری راجہ محمد خالد کے بھائی سول جج راجہ احتشام مقرب کی دعوت ولیمہ کی تقریب
Wallima of civil judge Raja Eitsham Maqrab celebrated
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ پٹواری راجہ محمد فیصل اورپٹواری راجہ محمد خالد کے بھائی سول جج راجہ احتشام مقرب کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی۔مذہی، سیاسی،سماجی،ججز،وکلاء،صحافیوں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں معززن علاقہ کی شر کت۔تفصیل کے مطابق ہنیسر راجگان کی رہائشی معروف سماجی شخصیات پٹواری راجہ محمد فیصل اور پٹواری راجہ محمد خالد کے چھوٹے بھائی سول جج راجہ احتشام مقرب رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں ہنیسر راجگان ان کی رہائش گاہ میں منعقد ہوئی تقریب میں ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن،سابق وزیر مملکت انصاف وپارلیمانی امورمہرین انور راجہ،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات، ایم پی اے میجر لطاسب ستی، معزز جج صاحبان سیشن جج سہیل اکرام،سیشن جج اسد علی، سیشن جج شیراز کیانی،ایڈیشنل سیشن جج راجہ امجد اقبال، ایڈیشنل سیشن جج رانا اشفاق، سنیئر سول جج شاہد اعوان، سنیئر سول جج شفقت شہباز، سنیئر سول جج عمر رشید،سول جج میاں مقصود، سول جج عدنان یوسف،سول جج طیب خان، سول جج عبد الستا ر کلو،سول جج رائے پرویز سلطان بھٹی،سول جج محمد ذیشان رانا،سول جج چوہدری اسلام،سول جج وسیم سجاد آراہیں،سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر وکلاء راجہ نوشیر وان اختر، راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ،راجہ ندیم ایڈوکیٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے سٹاف سیکرٹری کیپٹن بلال ہاشم،ڈپٹی سیکرٹری احسان الحق،صاحبزادہ عزیر ہاشم، صاحبزاہ عمیر ہاشم،چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی، چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض، چیئرمین لاہور راجہ نوید،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت،ڈپٹی ڈرائیکٹر سی ڈی اے خضر ستی، تحصیلدار ملک سعید احمد،تحصیلدارملک نثار،صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین، ممبر ان ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ، راجہ فیض اللہ ایڈوکیٹ،پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمدخان،صدر کہوٹہ بار راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ،راجہ فارس ستی، راجہ راشد ستی،راجہ یاسر جنجوعہ آف موڑی راجگان، راجہ اظہار مجید المعروف زاری،راجہ افتخار کونسلر آف ہنیسر، راجہ خاور جنجوعہ،وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر، راجہ بلال آف مٹور،ریحان کیانی آف نارہ، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عبا س پپو کونسلر، راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون، ناصر ستی آف کتھیل ہون،پٹواری راجہ عبرت اقبال، پٹواری نعیم ستی، پٹواری عامر محمود، پٹواری بنی یامین، گرد آور چوہدری افتخار، پٹواری قیوم عباسی،ملک فیاض اعوان آف بھون، ملک فدا اعوان آف بھون، ملک غلام ربانی آف بھون،، پٹواری راجہ شاہد ممتاز، نمبردار راجہ ندیم رشید،راجہ مجیب اللہ ستی،نمبردار راجہ فیصل محمود،پٹواری بابر مصطفی، پٹواری قاضی امجد،ممبر ان پریس کلب کہوٹہ عمر ان ضمیر جنجوعہ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت مذہی، سیاسی،سماجی،ججز،وکلاء،صحافیوں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں معززن علاقہ نے شر کت کی۔
کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ سے نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں گیراج کے تالے کاٹ توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا کیری ڈبہ لے اڑے
Suzuki carry stolen from a garage in Moawara
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ سے نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں گیراج کے تالے کاٹ توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا کیری ڈبہ لے اڑے۔ متاثرہ شخص نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں در خواست دے دی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جگہ معائنیہ کیا۔تفصیل کہوٹہ کے مطابق یونین کونسل مواڑہ کے رہائشی وسیم احمد ولد نذیر احمد نے تھانہ کہوٹہ میں اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ رات کو میں نے اپنا کیری ڈبہ نمبری RIB-104گیراج میں کھڑا کیا اور گھر چلا گیا صبح حسب معمول جب کیری ڈبہ نکالنے کے لیے آیا تو دیکھا کہ کٹر کے ساتھ کٹے پڑے تھے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں میرا کیری ڈبہ لے گے۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے موقع پر پہنچ کر جگہ کا معائینہ کیا اور تفشیش کا آغاز کر دیا۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کاچیف ایڈیٹر پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت۔معروف صحافی چیف ایڈیٹر پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ اور محمد شبیر راجہ کی والد محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھی ان کی وفات پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ راجہ محمد شکیل کیانی،چوہدری اکرام، ڈاکٹر اصغر،چوہدری اسجد اور ملک شاہ زیب اعوان، آصف یعقوب کیانی،راجہ یاسر کیانی،راجہ گلفراز کیانی،آصف نورانی کے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔