DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Residents left frustrated by new Pakistan and revenue department officials

کلر سیداں میں نئے پاکستان میں شہری محکمہ مال سے عاجز آ گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں نئے پاکستان میں شہری محکمہ مال سے عاجز آ گئے ہیں اور یہ تحصیل کا واحد محکمہ ہے جس کے افسران ہی یہاں تعنیات نہیں تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار چوہدری محمد افتخار اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گئے اورا ن کی جگہ کسی نئے نائب تحصیلدار کی تعیناتی نہ کی جا سکی ہے جبکہ نائب تحصیلدار کی دوسری آسامی بھی خالی پڑی ہے اس طرح کلر سیداں میں نائب تحصیلدار کی دونوں آسامیاں اس وقت خالی ہیں جبکہ تحصیلدار ہفتے میں صرف دو ایام کلر سیداں آتے ہیں وہ بدھ اور جمعرات کو کلر سیداں میں رجسڑیاں کرنے اور عدالتی کام نمٹانے کے لیے تشریف لاتے ہیں اور ہفتے کے باقی ایام وہ کلر سیداں موجود نہیں ہوتے ان کی عدم موجودگی میں نائب تحصیلداران کی دونوں آسامیوں پر کسی کی بھی تعنیاتی نہ ہونے سے کلرسیداں کے لوگوں کو شدید مشکلات لا حق ہیں اور وہ روزانہ مختلف دفاتر میں دھکے کھاتے پھرتے ہیں اور کوئی ان کا پرسان احوال نہیں ہے۔


صوبائی وزیر نے بہت جلد فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کر لیا,  سید سبط الحسن شاہ

Provincial Minister has promised for chamber building funds

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں بارایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر سید سبط الحسن شاہ کی زیر قیادت صوبائی وزیر قانون سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کیلئے سو چمبرز کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی تھی جس پر صوبائی وزیر نے بہت جلد فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالحلیم چوہدری ایڈووکیٹ، نائب صدر ظفیر بھٹی اور سابق صدر یاسر بشیر راجہ بھی وفد میں شامل تھے۔


حکومت نے وزیر خزانہ سمیت متعدد وزراء کے قلم دان تبدیل کر کے اپنی شکست تسلیم کر لی

Current administration has accepted defeat after changing of Ministers

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیر خزانہ سمیت متعدد وزراء کے قلم دان تبدیل کر کے اپنی شکست تسلیم کر لی۔سلیکٹڈ وزیر اعظم مہنگائی کا طوفان روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور غریب عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 9 ماہ میں ملکی معیشت کا بیڑاغرق کر کے رکھ دیا ہے۔اکسیجن کے سہارے چلنے والی معیشت کسی بھی وقت دم توڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خود سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بننے جا رہا تھا، پی ٹی آئی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد لیگی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔


تحصیل کلرسیداں اور گردونواح کے دیہات میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

Wheat harvest starts in Tehsil Kallar Syedan villages

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تحصیل کلرسیداں اور گردونواح کے دیہات میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے،کھیت کھلیان کسانوں اور فصل کاٹنے والے مزدوروں سے آباد ہو گئے ہیں جہاں صبح سے شام تک مردوخواتین گندم کی فصل کاٹتے دکھائی دیتے ہیں،دوسری طرف بے روزگار مزدوروں کے چہرے بھی مزدوری مل جانے کی وجہ سے کھل اُٹھے ہیں اور جس کی وجہ سے کھیت کھلیان تو آباد ہو گئے مگر شہر اپنی روایتی رونق سے محروم ہے۔


چوآخالصہ کے محمد تضارب جنجوعہ کے فرزند محمد وقاص رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of M Waqas celebrated in Choa Khalsa

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چوآخالصہ کے محمد تضارب جنجوعہ کے فرزند محمد وقاص رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں چیئر مین سید راحت علی شاہ، شیخ قلب عباس جعفری، محمد اسحاق حیدری، راجہ شعبان، چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی، چوہدری ابرار، چوہدری رمضان گجر، ٹھیکیدار محمد ظہیر، سرفراز جنجوعہ، ملک عرفان اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔


تعزیت

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چیئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین،شیخ محمد حنیف، محمد الیاس، چوہدری شفیق، چوہدری امتیاز حسین،اکرام الحق قریشی نے چوآخالصہ جا کر پوٹھوہار ڈاٹ کام کے سربراہ راجہ نصیر احمد کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے راجہ شبیر احمد،عاصم،نعیم اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button