مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔کہوٹہ شہر کے قریب ٹھنڈ اپانی کے مقام پر ایکسیڈنٹ۔موٹر سائیکل جان بحق، بیوی شدید زخمی۔تفصیل کے مطابق جیوڑہ کا رہائشی محمد ظفیر عرف بلا اپنے موٹر سائیکل نمبری آر، آئی، ایل 1778پراپنی بیوی کے ہمراہ اپنے گاؤں جیوڑہ سے کہوٹہ شہر آ رہا تھا کہ ٹھنڈ ا پانی کے مقام پر اس کے موٹر سائیکل کا پچھلا ٹائر پنچر ہو گیا موٹر سائیکل کی رفتار میں تیزی ہونے کی وجہ سے وہ اس کو سنبھال ناں سکا اور موٹر سائیکل سٹرک کے کنارے پلی سے ٹکرا جس کی وجہ سے محمد ظفر کئی فٹ نیچے نالے میں جا گرا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی کی بھی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈیڈی باڈی کو نیچے سے اوپر لیاڈیڈ باڈی اور زخمی عورت کو ہسپتال پہنچایا۔
Kahuta; Mohammad Zafir “Billa” along with his wife was riding his motorbike to Kahuta bazaar when the motorcycle tyre burst and hitting bridge. Mohammad Zafir “Billa” of village Jiora was killed while his wife was injured.
راجہ شجاع آف ممیام اور ان کے ساتھ تعاون کر نے دیگر تمام افراد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین
Raja Shuja of Mamyam and friends applauded for constructing Masjid
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع آف ممیام راجگان کی طرف سے سلطان خیل کے مقام پر بنائی جانے والے مسجد جو کہ تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ممتاز مذہبی سکالرصاحبزادہ ڈاکٹرساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف کی طرف سے راجہ شجاع آف ممیام اور ان کے ساتھ تعاون کر نے دیگر تمام افراد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق موضع کنڈیاری کے مقام پر جنجوعہ راجپوت خاندان کے 84گاؤں کے جد امجد راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کے مزار اقدس سے ملحقعہ مسجد بہت پرانی تھی جس پر راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کی اولاد میں سے جنجوعہ خاندان کے چشم و چراغ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع آف ممیام راجگان نے اپنے دیگر ساتھی دوستوں کے ساتھ مل کر اس مسجد کی از سر نو تعمیر کا بیڑا اٹھا یا اانہوں نے ایک بڑی خطیر رقم سے اس مسجد کی تعمیر شروع کی جو کہ اب اپنے آخری مراحل میں ہے گذشتہ روز جنجوعہ راجپوت خاندان کے 84گاؤں کے جد امجد راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کا سالانہ عرس مبارک کی تقریب ہو جس میں سینکڑوں افراد نے شر کت کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالرصاحبزادہ ڈاکٹرساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے کہا کہ آج ہم جس مسجد میں بیٹھ کر اپنے جد امجد کا عرس منا رہے ہیں یہ جنجوعہ خاندان کے چشم و چراغ راجہ شجاع آف ممیام راجگان کی کوششوں سے تعمیر ہوئی ہے میں آج اس پلیٹ فارم سے راجہ شجاع آف ممیام راجگان اور ان کے ساتھ تعاون کر نے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے جو نیک کا م کیا ہے اس کا صلہ ان کو صرف اور صرف اللہ پاک کی ذات پاک ہی دے سکتی ہے۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا چیف ایڈیٹر پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت۔ معروف صحافی وچیف ایڈیٹر پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ اور محمد شبیر راجہ کی والد ہ محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں گذشتہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، راجہ ثقلین آف ممیام، انجینر راجہ بلال بنگیال،راجہ عمران مینوں اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔