DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Family cattle eaten up by wild cat leopard in village Chak Sainso, Panjar

چیتے نے گاؤں میں تباہی مچا دی سات بکریاں ایک گدھی اور ایک گائے ہڑپ کر لی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چیتے نے گاؤں میں تباہی مچا دی سات بکریاں ایک گدھی اور ایک گائے ہڑپ کر لی، محکمہ وائلڈ لائف تحصیل کلر سیداں کہوٹہ کے انسپکٹر چوہدری طلعت محمود،سہیل مظہر عباسی نے یہاں بتایا کہ دریائے جہلم کے نواحی گاؤں چک سہنسو یوسی پنجاڑ میں ایک چیتا داخل ہو گیا جس نے اب تک مقامی لوگوں کی سات بکریاں ایک گدھی اور ایک گائے مار کر کھا لی ہیں اور وہ مختلف اوقات میں مختلف بستیوں پر یلغار کرتا ہے۔ماہرین کے ہمراہ گاؤں کا دورہ کیا گیا اور عام لوگوں کو چیتے سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ غالب امکان یہی ہے کہ یہ پہاڑی سلسلے پر برفباری کے باعث ادھر آ نکلا ہے اور یہ خود ہی چند ایام میں کہیں اور چلا جائے گا۔

Kahuta; Wild cat leopard struck in village Chak Sainso, union council Panjar and ate family cattle in the village. Local villagers were left frightened as wild life department came to see the damage done by leopard. According to wild life the leopard has entered village due to snow and will soon return to the mountains.

 

Show More

Related Articles

Back to top button