کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں دو ٹریفک حادثات میں چالیس سالہ خاتون جاں بحق متعدد زخمی،پہلا حادثہ روات کلر سیداں روڈ پر ٹیالہ موڑ میں اس وقت پیش آیا جب لاہور سے ایک خاندان کلر سیداں میں حق خطیب علی بادشاہ سرکار سے دم کروانے کلر سیداں آ رہا تھا کہ ان کی پجا رو گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی بے قابو ہر کر قلا بازیاں کھاتے ہوئے کھیت میں جا الٹی اس دوران گاڑی میں سوار ایک خاتون زوجہ زاہد ساکن لاہور اچانک دروازہ کھلنے سے باہر جا گری حادثے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد زخمی ہوئے شدید زخمی خاتون کو راولپنڈی منتقل کیاجا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔دوسرحادثہ شاہ باغ میں پیش آیا جہاں ترکھیاں نگیال کا محمد نفیس روڈ کراس کرتے ہوئے تیزرفتار مسافر گاڑی کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
Kallar Syedan; A Family travelling from Lahore to see faith heeler Haq Khateeb Ali Badshah Sarkar, when their vehicle they were travelling had burst tyre near Tayala Morr and a women passenger was killed. In second incident M Nafees of village Tarakhian Nagyal was hit by a vehicle while crossing road.
چوہدری نثار علی خان کا یوسی لوہدرہ کے وائس چیئر مین راجہ محمد یونس کی رہائش گاہ پر ایک اجتماع سے خطاب
Ch Nisar Ali Khan public address at the residence of Raja M Younis in UC Lodhra
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آج ملکی حالات 1970,71سے بھی زیادہ خطرناک ہیں اور دشمن کے سہولت کار ہمارے اندر موجود ہیں۔قرضے لینے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر کڑی تنقید کرنے والے عمران خان آج ہر ماہ دو کھرب کا قرضہ لے کر حکومت چلا رہے ہیں ملکی معاشی حالات سنگین تر ہیں مگر درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی بجائے اسمبلی میں لڑائی جھگڑے جاری ہیں موجود حکومت میں نیا بلدیاتی ڈھانچہ ناقابل عمل ہے ماضی میں بھی ہم کرش انڈیا کے نعرے لگاتے رہے مگر ملک دو لخت ہو گیا۔صوبائی اسمبلی کی نشست کو اللہ کی عطا اور عوام کا اعتماد سمجھتا ہوں مگر حلف نہیں اٹھاؤں گا کیونکہ ایسا کرنا قومی اسمبلی کے نتائج کو قبول کرنا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز روات کلر سیداں روڈ پر واقعے یوسی لوہدرہ کے وائس چیئر مین راجہ محمد یونس کی رہائش گاہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں درجنوں یونین کونسلوں کے چیئر مین وائس چیئر مین کونسلر حضرات اور سرگرم کارکنوں نے شرکت کی۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آج بھی قوم کو سچ نہیں بتایا جا رہا میرے دورے طالبعلمی میں سقوط ڈھاکہ ہوا اس وقت بھی ہمارے ہاں گاڑیوں پر کرش انڈیا کے نعرے درج تھے ہتھیار ڈالنے سے ایک روز قبل بھی جنرل یحییٰ خان بڑے بلند و بانگ دعوے کر رہا تھا مگر ہم آدھا ملک گنوا بیٹھے،آج حالات اس سے بھی زیادہ سنگین ہیں اب ہمارے دشمن ہمارے سامنے نہیں بلکہ اس کے سہولت کار ہمارے ارد گرد اور اند ر موجود ہیں ہم آج بھی قوم کو حالات کی سنگینی سے آگاہ کرنے کو تیار نہیں لوگ طوفان آتا دیکھ کر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں مگر ہمارے ہاں طوفان سر پہ آ پہنچا ہے مگر ہم اس کی سنگینی سے بے خبر ہیں۔ملک کے معاشی حالات بھی سنگین ترین ہیں اسمبلی میں حالات کا مقابلہ کرنے کے بجائے لڑائی جھگڑے جاری ہیں عمران خان کو ایک برس تک تمام مقدمات تمام اختلافات ترک کر کے پوری قوم کو ایک صفحے پر لانا چاہئیے تمام مشکلات کامقابلہ باہمی اتحاد اور یکجہتی سے ہی کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے عمران خان کو پہل کرنی چاہئیے انہوں نے کہا کہ عمران خان قرضے لینے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ یہ خود آج ماہانہ دو کھرب قرضہ لے کر اپنی حکومت چلا رہے ہیں جس سے مہنگائی کا طوفان امٹ رہا ہے جو اکتوبر نومبر دسمبر میں بے قابو ہو جائے گا۔انہوں نے حکومت کے نئے بلدیاتی ڈھانچے کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا اور کہا کہ ضلع کونسل ختم کر کے حکومت نے بلدیات کی آفادیت ہی ختم کر دی ہے،انہوں نے کہا کہ موجود ہ بلدیاتی ادارے سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات کے ذریعے وجود میں آئے تھے انہیں وقت سے پہلے ختم کرنا آسان کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 35برس تک میاں نواز شریف سے وفا نبھائی اور انہیں ہمیشہ بہتر مشورے دیے جن پر مجھے آج بھی فخر ہے میں نے پورے خلوص کے ساتھ میاں صاحب کو اب کی بار جو مشورہ دیا تھا وہ ان کے اور مسلم لیگ ن دونوں کے لیے فائدہ مند تھا۔میں تشہیر کا قائل نہیں مگر میں نے پرکشش ترغیبات قبول نہ کر کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے، میں ہر حکومت میں منسب کا خواہشمند نہیں میں نے اپنی حکومت میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اسرار کے باوجود وزارت داخلہ قبول نہ کی تھی،میں سیاست اقتدار کے لیے نہیں اقدار اور مخلوق خدا کی خدمت کے لیے کرتا ہو۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ان کی ووٹوں کو چرایا گیا اور ہر یونین کونسل میں ایک کے سوا دیگر پولنگ سٹیشنوں پر تو میں کامیاب رہا مگر ایک ایک پولنگ سٹیشن پر پوری منصوبہ بندی کے تحت ہرا کر نتائج کو تبدیل کیا گیا میں صوبائی اسمبلی کی نشست کو اللہ تعالیٰ کی عطا اور عوام کا اعتماد سمجھتاہوں مگر میں اس کا حلف نہیں اٹھاؤں گا کیونکہ ایسا کرنا قومی اسمبلی کے نتائج کو درست تسلیم کرنا ہے جو میں کبھی نہیں کروں گا۔انہوں نے اپنے حوالے سے میڈیا پے جاری خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے یہ شوشے چھوڑے وہی اس کا جواب دیں میں مناسب وقت پر بات کروں گا۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ملکی سیاست بازار مصر کی منڈی میں بدل چکی ہے یہاں کھوٹا مال بھی اچھے داموں بکتا ہے پانچ پانچ بار جماعتیں بدلنے والے ہر اقتدار میں شامل ہو جاتے ہیں اور قوم انہیں قبول کر لیتی ہے معاشرے میں سچ،جھوٹ،حرام حلال میں تمیز ختم ہو گئی ہے وفاداریاں بدلنے والے شرمندہ ہوتے ہیں نہ ہی لوگ ان سے اس بابت کچھ پوچھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالف کو نا اہلی کی بنیاد پر وزارت سے نکالا گیا مگر اس نے ایک سے بعد دوسری وزارت قبول کر لی خدا ہمارے ہوا بازوں مسافروں اور جہازوں کی خیر کرے کہیں یہ وزارت بھی وزارت پتنگ بازی نہ ثابت ہو۔انہوں نے تقریب میں کلر سیداں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں سے روات کے لوگ ہمیشہ میرے دل میں بستے ہیں یہ سورج اور ہوا کے رخ پر وفاداریاں بدلتے نہیں یہ وفا شعار لو گ ہیں کلر سیداں کو تین حصوں میں تقسیم کر کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی گئی آئندہ الیکشن سے قبل میں ایک بار پھر کلر سیداں کو منظم کرنے کی کوشش کروں گا۔
ملک میں تبدیلی کی ضرورت نہیں بلکہ حکمرانوں کو اپنے رویے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے,شیخ عبدالقدوس
The leaders need to change their attitude and not change in the country, Sheikh Abdul Qadoos
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی ضرورت نہیں بلکہ حکمرانوں کو اپنے رویے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ جو حکمران تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ نہ رکھتے ہوں وہ کبھی بھی ایک پر امن معاشرہ قائم نہیں کر سکتے حکومتیں خود نہیں بولتی بلکہ ان کی پالیسیاں اور کام بولتے ہیں اور ان کی پالیسیوں کی درست سمت ہی تنقید کی زبانیں بند کرتی ہے مگر عمران خان ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے ان کو اب یقین آ جا نا چاہیئے کہ وہ اب ملک کے وزیر اعظم ہیں اور ان کی گفتگو میں ذمہ دارانہ طرز عمل نظر آنا چاہئیے۔جن حکمرانوں کی قوت برداشت ختم ہو جائے وہ خود اپنی حکومتوں کو ختم کرنے کا موجب بنتے ہیں۔
شکیل عرف شکیلہ نلہ مسلماناں میں نزد ڈھوک سدھن,سےمجموعی طور پر 110 لیٹر شراب برآمد
Alcohol found from Shakil of Dhok Sudhan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران تین مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 110 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ شکیل عرف شکیلہ نلہ مسلماناں میں نزد ڈھوک سدھن مین روڈ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑا ہے اور اس کے پاس چار مختلف کینوں میں بھاری مقدار میں شراب موجود ہے جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 80 لیٹر شراب برآمد کر لی۔پولیس نے ایک اور کارروائی میں منشیات فروش محمد ظفیر کے قبضہ سے 20 لیٹر جبکہ ملزم نذیر احمد کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ سلاؤ برطانیہ،صدر پی ڈبلیو اے برطانیہ محمد شبیر راجہ کی والدہ محترمہ کو محلہ اکبر ی چوآخالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا
Mother of M Shabbir Raja and M Naseer Raja passed away in Choa Khalsa
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ سلاؤ برطانیہ،صدر پی ڈبلیو اے برطانیہ محمد شبیر راجہ کی والدہ محترمہ کو محلہ اکبر ی چوآخالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیانماز جنازہ میں چیئرمین آغا سید راحت علی شاہ،چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری،چیئرمین راجہ ندیم احمد،وائس چیئرمین ٹھکیدار بشارت حسین، کپٹن چوہدری منظور حسین،انسپکٹر چوہدری محمد ضمیر،راجہ شکیل کیانی یو کے،داؤد اکبر راجہ، عابدحسین زاہدی، شیخ قلب عباس جعفری، چوہدری وحید امجد،گرداور چوہدری عبد القدوس،چوہدری محمد شبیر،چوہدری صغیر احمد،چوہدری جمشید،چوہدری منیر،چوہدری محمد اخلاق،ڈاکٹر ربنواز راجہ،اکرام الحق قریشی،محمد جاوید چشتی،راجہ انوار الحق،ماسٹر ارشد محمود بھٹی،کبیر احمد جنجوعہ،حبیب الرحمن قریشی،منیر چشتی، دلنواز فیصل،چوہدری ابرار گجر، چوہدری غلام شبیر،عامر بھٹی ایڈووکیٹ،طاہر محمود بھٹی،ٹھیکیدار ظہیر،راجہ داؤد اکبر،الحاج حبیب بھٹی، ملک آفتاب حسین،چوہدری محمد شفیق،بابو محمد عارف اور دیگر نے شرکت کی۔