DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Rural Health centre Qazian in charge accused of not respecting patients

رورل ہیلتھ سینٹر قاضیاں انچارج بے تاج بادشاہ بن گیا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک معمول بنا لیا

جبر(نامہ نگار)رورل ہیلتھ سینٹر قاضیاں انچارج ڈاکٹر غلام رسول بے تاج بادشاہ بن گیا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک معمول بنا لیا
ناقص کارکردگی کے باعث رورل ہیلتھ سینٹر زبوں حالی کا شکار، نزلے زکام کے علاو ہ کوئی میڈسن نہیں مل رہی اور نہ ہی ٹیسٹ وغیرہ کی سہولت موجود ہے رورل ہیلتھ سینٹر قاضیاں انچارج ڈاکٹر غلام رسول شاہ پرائیویٹ میڈیکل سٹور مالکان سے ملی بھگت کرکے مریضوں کو پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے ادوایات خریدنے پر مجبور کرتا ہے جبکہ ہسپتال کے اندر ادوایات سمیت لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات ناکافی ہیں جس کی وجہ سے رورل ہیلتھ سینٹر قاضیاں تمام طر انتظامی امور غیر فعال ہو رہے ہیں سوہاوہ مرزا کے نوجوان توصیف احمد جنجوعہ اور پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحید مراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہیپاٹئٹس کے مریض کے ساتھ رورل ہیلتھ سینٹر قاضیاں گیا جہاں پر انچارج غلام رسول شاہ نے ان کی بات تک نہیں سنی جہاں درجن سے زائد ٹیسٹ ہوا کرتے تھے وہاں صرف دو ٹیسٹ کر کے عوام کو ٹرخا دیا جارہاہے جبکہ ہسپتال انچارج غلام رسول شاہ کامریضوں کے ساتھ روایہ ناقابل برداشت ہے بلخصوص خواتین کے ساتھ بدذبانی معمول بنایا ہوا ہے انہوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدہ اور ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سینٹر قاضیاں انچارج ڈاکٹر غلام رسول کا تبادلہ یہاں سے کرایا جائے تا کہ تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی روکاوٹ نہ آ سکے۔


شیخ عبدالقدوس عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Sheikh Abdul Qadoos returns after performing Umrah

جبر(نامہ نگار)ممتاز تاجر شیخ محمد مسعود اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جن کو عزیز و قارب نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ادھر شیخ پرویز اختر،صوبیدار حاجی اشرف،راجہ محمد فیاض،کونسلر چوہدری اورنگزیب،شیخ محمد اخلاق اور ممرازشیخ نے دلی مبارکباد پیش کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button