DailyNewsOverseas news
France; Ex PML-N President Spain, Raja Asad Hussain holds reception for Sheikh Wasim Akram of Kallar Syedan
شیخ وسیم اکرم کا پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے سابق صدر حاجی راجہ اسد حسین کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب
بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان )پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنر ل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے سابق صدر حاجی راجہ اسد حسین کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ناکا م خاں کی حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔نااہل انسان وزرات عظمی سنبھالنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔عمران خاں وزیر اعظم تو دور کی بات کوئی اس کو چوکیدار بھی نہیں رکھتا ،انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں اوورسیز لیگی متحد ہیں ،ہمارے دل ہمیشہ پاکستان ، پاک فوج ،اور محترم قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ میرے قائد نے ملک پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں جتنے کام میاں نواز شریف نے کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ،انھوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان کا مستقبل میاں نواز شریف کے ساتھ ہے ۔ن لیگ سپین کے رہنماوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سپین اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ ہے ،عمران خاں نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ۔اسد عمر اکانوی کو مضبوط کرنے دعوے لے کر رفو چکر ہو گیا ہے ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی ،ترقی ،کے لئے دعا کی گئی ۔اور پاک فوج کے ساتھ بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا ۔