DailyNews
Rawalpindi; 22 illegally built buildings demolished by CDA led operation
سی ڈی اے کاغوری ٹائون میں آپریشن،23عمارتیں سر بمہر
سی ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں غوری ٹاؤن میں واقع 23مختلف بلڈنگز بالخصوص سوسائٹی میں ریئل سٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر اور سوسائٹی کی انتظامیہ کے دفاتر کو سربمہر کر دیا گیاجبکہ تین زیر تعمیر عمارات پر تعمیراتی کام کو روکنے کے ساتھ ساتھ سر بمہر بھی کر دیا گیا۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں سوسائٹی میں واقع رئیل سٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر اور سوسائٹی کی انتظامیہ کے دفاتر جو غیر قانونی خریدو فروخت اور مارکیٹنگ میں ملوث ہیں کو سربمہر کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ اس غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوسائٹی میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فی الفور روکا جائے گا۔