ماہلی راجگان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔حاجی راجہ ربنواز کی پوتی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم راجہ محمد رفیق کی ایف اے میں زیر تعلیم صاحبزادی گزشتہ ماہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی تھی،ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا،جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد عظیم،انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر،چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری،چیئرمین چوہدری صداقت حسین،چیئرمین آغا سید راحت علی،جنرل کونسلر محمد گلفراز بٹ،چوہدری طالب حسین،نمبردار عبد العزیز،ماسٹر عبد الرشید وینس، حاجی صغیر احمد،چوہدری عبد القیوم،بنک آفیسر توفیق عباسی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،خصوصی نعت سید امبر علی شاہ نے پیش کی۔