مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کی یوسی نڑھ، دوبیرن اور پنجاڑ کا دورہ۔ فوتگیوں کے گھروں میں حاضری فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار۔کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں اور ورکروں سے بھی ملاقات۔ سابقہ دور میں 90کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرائے جو آن دی ریکارڈ ہیں اپنی سیاست میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں کی اللہ او ر عوام کی عدالت میں سر خرو ہوں اس کے باجود 2013کے الیکشن میں عوام نے جو فیصلہ کیا وہ قبول کیا آج بھی میرے دل میں اپنے حلقے اور حلقے کی عوام کے لیے پیار و ہمددری دل میں اسی طرع موجود ہے جو پہلے تھا۔تفصیل کے مطابق سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ کے اپنے دورے کے موقع پر یوسی نڑھ کے علاقہ کہو پندی والے دلدار ستی کے بھتیجے،نڑھ مورین والے ڈاکٹر خلیل ستی کے بیٹے کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی اوروہاں بھی فاتحہ خوانی کی۔یوسی پنجاڑ میں سابق تحصیل نائب ناظم راجہ محمد ریاض، ماسٹر محمد گلفراز سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر گپ شپ لگائی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت خاور جنجوعہ آف ہنیسر،کمانڈر راجہ محمد ریاض،راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون،محمد شکیل ملک زوہیب اعوان، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں اور ورکروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
Kahuta; Ex MPA Col (r) M Shabbir Awan now PTI has visited UC Narr, Doberan and Panjar and met with PTI supporters and visited various homes to pay condolences.
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو چند دن رہ گے ہیں مگر انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی پرائس کنٹرول کمٹیاں تک نہیں بنائی گئی
Local authorities so far failed to set up committees on arrival of Ramadhan to price control
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا ء اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو چند دن رہ گے ہیں مگر انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی پرائس کنٹرول کمٹیاں تک نہیں بنائی گئی۔ماہ صیام سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا دیگر ممالک میں مذہبی تہواروں کے موقع پر چیزوں کی قیمتیں نصف کر دی جاتی ہیں جبکہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس مہینے کو سیزن کے طور پر لگا کر پورے سال کی کمائی ایک ماہ میں کرلیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لیموں کا ریٹ لسٹ پر180اور200روپے جبکہ دوکاندار 400روپے کلو فروخت کرتے ہیں اسی طرح سبز مرچ ٹماٹر اور خاص کر فروٹ کی قیمتیں دگنی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے رمضان کے مقدس مہینے میں غریبوں کو ریلیف دینے کے بجائے ناجائز منافؑ خوری کر کے لوٹا جاتا ہے حکومت اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ منڈیوں میں بڑے بڑے مگر مچھوں پر بھی ہاتھ ڈالیں جو رمضان سے قبل ہی ذخیرہ اندوزی کر کے اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کر کے اربوں روپے کماتے ہیں اسکے علاوہ رمضان کے مقدس مہینے میں جگہ جگہ دودھ دیہی کی دوکانیں سجادی گئی ہیں جن میں کمیکل اور پوڈر ملا مضڑ صحت دودھ دیہی پلاسٹک کے بڑھ بڑھے گندے ڈرموں لا کر من مانے ریٹ پر فروخت کیا جاتا ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ کہوٹہ کے افسران اور فوڈ انسپیکٹر کی ملی بھگت سے غریبوں کا خون نچوڑہ جا رہا ہیراجہ مجیب اللہ ستی اور اشرف کیانی نے پی ٹی آئی کے منتحب نمائندوں اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان شریف میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے معیاری سستے بازار، رمضان دستر خوان اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے مگر تا حال کوئی اقدامات نہیں کیے گے۔