پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر سروس کی موثر انداز میں فراہمی کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن باقاعدگی سے لندن اور گردونواح میں باقاعدگی سے نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دوروں کااہتمام کرتا ہے اس مہینے نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم لوگوں کی سہولت کیلئے ہفتہ27 اور اتوار28 اپریل کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2بجے تک دی ہائیو کمیونٹی سینٹر، 2 آرنیسن ایونیو، ہائی ویکمب میں موجود ہوگی،نادرا کی ٹیم نئے نارمل سمارٹ کارڈ کیلئے 54پونڈ فیس وصول کرے گی اور یہ کارڈ 6سے 8ہفتے میں فراہم کئے جائیں گے جبکہ نئے ایگزیکٹو سمارٹ کارڈ کی فیس 82پونڈ لی جائے گی اور کارڈ 10سے 15دن میں دیاجائے گا۔
London; Nadra surgery is to be held in High Wycombe on 27/28th April with collaboration of Pakistan high commission, The surgery will be held at The Hive community centre from 10am to 2pm.
معروف مسلم لیگی رہنما راجہ ساجد محمود کے بیٹے راجہ حسن ساجد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
Wedding of Raja Hassan Sajid celebrated in Slough
لندن سلاؤ۔ شادی کی تقریب میں سابق ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خورشید زمان، چوہدری محمد اشتیاق، چوہدری خاور زمان کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی خصوصی شرکت راجہ ساجد و اہل خانہ کو مبارک باد دی اور شادی کے بندھن میں بندھنے والے خوبصورت جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
الیکشن جیت کر ویکسم کورٹ پیریش کونسل کو مزید فعال بنائیں گے۔ آزاد امیدوار افتخار چوہدری
Ch Iftikhar to contest election as independent for Wexham parish council
سلاؤ۔یوکے..الیکشن جیت کر ویکسم کورٹ پیریش کونسل کو مزید فعال بنائیں گے۔ آزاد امیدوار افتخار چوہدری۔ سلاؤ، برکشائر انگلینڈ یوکے کی سلاؤ بارو کونسل کی حدود میں ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے انتخابات میں آزاد امیدواروں کے پینل کے سربراہ جناب افتخار احمد چوہدری نے صحافی ساجد جنجوعہ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویکسم کورٹ پیریش کونسل کا تحفظ کریں گے۔ انتخابات میں کامیاب ہو کر اسے مزید فعال بنائیں گے۔ ووٹروں کی عزت نفس کو کبھی بھی مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ جیسا کہ عاضی میں وطیرہ اپنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے علاقہ کی حدود میں سبزہ زار گھاس، پھولوں کے قطعے اور درختوں کی خوبصورتی ماحول کو بہتر بناتی ہے۔ماحولیاتی آلودگی کو کم کرکے تازہ ہوا اور آکسیجن مہیا کرتی ہے۔ ہم ان جگہوں کا تحفظ کریں گے۔ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ ہمارے بچوں کی صحت مند تفریحی سرگرمیوں اور مستقبل کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ ویکسیم کورٹ پیریش کونسل کی حدود میں بچوں کے کھیل کے کھلے میدان ہوں۔ ہم عمر رسیدہ افراد کے باؤلنگ گرین کا تحفظ بھی چاہتے ہیں۔ جبکہ پیریش ہال اور ٹینس کورٹ کا بھی اس کے علاوہ کھیتی باڑی اور کیاریوں میں سبزیاں اگانے کیلئے لوگوں کو جو آلاٹ منٹ کی جاتی ہے۔ وہ بھی اسی طرح سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول، ورزش اور تفریحی کیلئے صحت مند ہو گا تو ایک صحت مند جسم کے اندر ایک صحت مند دماغ ہو گا۔ ہم منتخب ہو کر یہاں پر سالانہ تفریحی کارنیوال (میلہ)منعقد کروائیں گے۔ تاکہ مختلف کمیونٹیوں اور تہذیبوں کے درمیان میل جول بڑے۔ اور ایک ملٹی کلچر برطانوی معاشرہ پروان چڑھے۔ہمارے بچے ایک اچھا برطانوی شہری بن سکیں۔ ہم علاقہ کی خوبصورتی کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے۔ یہاں کے مکینوں کے لئے بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ افتخار چوہدری نے کہا کہ ویکسم کورٹ پیریش کونسل کے الیکشن کے لئے ان کا 11 رکنی انتخابی پینل میدان میں اترا ہے۔ اور ہمارا مقابلہ ان سے ہے جو اس کونسل کو سرے سے ہی ختم کرنا چاہتے تھے۔ اب وہ عوام سے کون سے ایشوء یا پالیسی پر ووٹ مانگ رہے ہیں؟ ہم الیکشن جیت کر حلقہ کے عوام کو مزید لیئر، اسپورٹس کی سہولتیں دیں گے۔ یہاں کے رہائشیوں کے لئے ایک بہترین منشور اور پروگرام ہمارے پاس ہے۔ اور ہمارے پاس رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے مخلص افراد کی ایک ٹیم موجود ہے۔
سرفراز کیانی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
Sarfraz Kiyani congratulated on Umrah pilgrim
سلاؤ۔یوکے سرفراز کیانی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد۔ سلاؤ انگلینڈ یوکے کے رہائشی سابق کشمیری نژاد برطانوی پیریش کونسلر و سابق چیئرمین (لیبر) ویکسم کورٹ پیریش کونسل (سلاؤ) سرفراز کیانی چند روز قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حجاز مقدس (سعودی عرب) سے واپس برطانیہ پہنچ آئے ہیں۔ کشمیری کمیونٹی کے مشتاق ملک، افتخار چوہدری اور ساجد جنجوعہ کشمیری نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر انہیں عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ سرفراز کیانی نے مہمانوں کی تواضع آب زمزم اور کھجوروں سے کی۔ اور تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔