DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Electric water coolers donated by Ch Manzoor Hussain to Ghoe girls school (See video report)

کپٹن چوہدری منظور حسین کی جانب سے گھوئی گرلز سکول کے لئے الیکٹرک کولر کا عطیہ

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔شرقی کلر سیداں کے مختلف گورنمنٹ سکولز میں اب تک کئی سکول کپٹن چوہدری منظور حسین کے عطیہ کئے ہوئے الیکٹرک واٹر کولر سے مستفید ہو رہے ہیں جس میں گرلز اور بوائز سکول شامل ہیں،گورنمنٹ گرلز سکول کے اسٹاف نے چیئرمین سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی چوہدری مبارک حسین یو کے،کپٹن چوہدری منظور حسین،چوہدری شکیل منظور یو کے کو پینے کے ٹھنڈے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کہا،جس پر فورا عملدآمد کیا گیا اور الیکٹرک واٹر کولر نصب کر دیا گیا،یاد رہے کہ یہاں کے مقامی بزرگ محمد اشرف نے اس سکول کے لئے دو کنال زمین سکول کے لئے وقف کی جس پر دو کمرے تعمیر ہوئے،بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید کمروں کی ضرورت ہے،پانچ کلاسز اور دو کمرے اگر مزید دو یا تین کمرے بن جائیں تو یہاں یہاں بچوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے،اس موقع پرمولانا محمد اقبال قریشی، حافظ ماسٹر عبد الشکور،ڈاکٹر ربنواز راجہ سمیت معززین گاؤں نے چیئر مین حاجی چوہدری مبارک حسین کپٹن چوہدری منظور حسین اور چوہدری شکیل منظور یو کے کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا،یہاں کی ہی ایک معزز شخصیت نے واٹر کولر کے لئے فلٹر اور سٹیپلائزرکا اعلان کیا جو جلد ہی مہیا کر دیا جائے گا۔

Kallar Syedan; Electric water coolers was donated by Ch Manzoor Hussain to Ghoe girls school, For full report please watch video below…

Show More

Related Articles

Back to top button