DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Punjab food authorities accused of vengeance against PML-N businessman

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مسلم لیگی رہنما کے خلاف انتقامی کاروائیاں

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مسلم لیگی رہنما کے خلاف انتقامی کاروائیاں،بغیر کسی وارننگ کے ایک ہی شام ان کے دو کاروباری مراکز کو سر بمہر کر دیا گیا فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر محمد فیضان یاسین گزشتہ شام مانکیالہ میں معروف مسلم لیگی رہنما راجہ جاوید اشرف کے روات کلر سیداں روڈ پرو اقعہ ایک معروف ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے کسی چیز کا معائنہ کیے بغیر حکم دیا کہ سب لوگ باہر نکل جائیں ہم نے ریسٹورنٹ کو سیل کرنا ہے۔انتظامیہ نے اس سے اس بابت تفصیل معلوم کرنی چاہی تو انہیں کہا گیا کہ آپ کے خلاف شکایت کی گئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے کسی بھی چیز کا معائنہ یا تلاشی کیے بغیر ان کا ہوٹل سیل کیا اور 14نکات پر مبنی ایک چارج شیٹ بھی ان کے حوالے کی جن میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ دیواریں گندی آلودہ اور گریسی ہیں برتن صاف کرنے والا سپنچ بھی گندہ ہے ملازمین نے جیولریاں پہن رکھی ہیں اور ریسٹورنٹ میں کئی غیر متعلقہ اشیا بھی پڑی ہوئی پائی گئیں فوڈ انسپکٹر کی مہارت کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے الزامات کی فہرست میں یہ بھی تحریر کیا کہ ریسٹورنٹ میں چوہے کی مینگنیں بھی پڑی ہوئی تھیں جبکہ اس سے چند منٹ قبل ہی اتھارٹی نے مدینہ ٹاؤن میں بھی اسی کاروباری ادارے کے دوسرے ریسٹورنٹ کو بھی سیل کر دیاتھا۔ادھر مقامی حلقوں نے فوڈ اتھارٹی کے نام پر لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوانین کے منافی اقدام قرار دیا۔

Kallar Syedan; Raja Javed Ashraf (PML-N ) who has restaurant on Rawat road, Kallar Syedan has accused Punjab food authorities of vengeance against PML-N members.

According to Raja Javed Ashraf the officials from Punjab authorities turned up at his restaurant without any notice and sealed the sealed restaurant in Mankiala and worse was to come that his second restaurant was also targeted in Madina Town and shut down that restaurant as well.


انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے زیر اہتمام منعقدہ ا جلا س

Revenue officers hold meeting and are told to work honourably

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ا نجمن پٹو ا ر یاں کے ضلعی صد ر محمد شبیر بھٹی نے پٹواریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں ان کا نصیب ہوں گی۔کسی سفارش کے بغیر میرٹ پر کام کرنے سے سکون قلب نصیب ہوتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے زیر اہتمام منعقدہ ا جلا س میں خطا ب کے د و ر ا ن کیا ا س مو قع پر تحصیل صد ر چو ہد ر ی جمیل ا خترنے گر د ا و ر کے عہد ے پر تر قی پا نے کی و جہ سے ا نجمن پٹو ا ر یا ں تحصیل کلر سید اں کی صد ا ر ت سے ا ستعفی د یا ا و ر ا تفا ق ر ا ئے سے تحصیل کلر سید اں ا نجمن پٹو ا ر یا ں کے نئے عہدے د ا ر و ں ا نتخا ب کیا گیا جس کے مطا بق تحصیل صد ر چو ہد ر ی تنو یر ا ختر،جنر ل سیکر ٹر ی مصطفی با بر،سنیئر نا ئب صد ر چو ہد ر ی ا سر ا ر ا حمدکو منتخب کیا گیا ا س مو قع پر چو ہد ی جمیل ا ختر کے علا و ہ پٹواریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ضلعی صدر محمد شبیر بھٹی نے کہا کہ پٹواری سفارشی کلچر کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس کے لیے خدمت کو معمول بنانا ہو گا۔لوگوں سے نیکی کی جائے تو یہ نیکی نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ اخروی نجات کا بھی موجب ہے۔ا نہو ں نے سا بق تحصیل صد ر چو ہد ر ی محمد جمیل کی خد ما ت کو سر ا ہا ا و ر کہا کہ ا ن کے 20سا لہ صد ا ر ت کے د و ر میں پٹو ا ر یو ں کے مسا ئل کے حل کے لیے بے پنا ہ کا م کیے۔تقر یب کے آ خر میں نو منتخب عہد ے د ا ر و ں سے حلف لیا گیا۔او ر مبا ر کبا د د ی۔


کلر سیداں میں تیز آندھی طوفان کے بعد موسلا دھار بارش بعض دیہات میں ژالہ باری

Heavy rainfall and hailstorm hit in UC Choa Khalsa

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں تیز آندھی طوفان کے بعد موسلا دھار بارش بعض دیہات میں ژالہ باری بھی ہوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام شدید آندھی اور طوفان آیا جس سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس کے بعد کلر سیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جو وقفے وقفے سے ساری رات جاری رہی جبکہ مرکز چوآخالصہ کی یونین کونسلوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے گندم کی تیار فصل کو نقصان ہوا اور وہ فصل جو کاٹ کر رکھی گئی تھی وہ بھی ژالہ باری سے متاثر ہوئی شدید طوفان سے آئیسکو سب ڈویژنز کلر سیداں اور چوآخالصہ میں بجلی کا نظام بھی بری طرح سے درہم برہم ہوا۔


کلر سیداں پولیس نے ایک شخص سے دس لیٹر شراب برآمد

Police find 10 litre alcohol from man walking on Doberan road

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے ایک شخص سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ رات 12 بجے کے قریب ایک شخص جس نے اپنے دائیں ہاتھ میں سفید رنگ کا گیلن پکڑا ہوا تھا دوبیرن روڈ کی جانب سے پیدل آرہا تھا جسے مشکوک جان قابو کر لیا گیا اور دریافت پر اس نے اپنا نام و پتہ حاجی برکت حسین سکنہ بناہل بتایا۔


دوران ڈرائیونگ فالج کا حملہ ہونے سے ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 26 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا

Man dies after suffering stroke while driving

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) دوران ڈرائیونگ فالج کا حملہ ہونے سے ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 26 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا جسے گزشتہ روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔26 سالہ کامران جو اپنی گاڑی چلا کر راولپنڈی جا رہا تھا کہ اسی دوران فالج کا اٹیک ہونے سے اس کی گاڑی ایک دوسری گاڑی کیساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جوچند یوم تک زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز چل بسا۔متوفی مانکیالہ میں ساؤنڈ سسٹم کا کاروبار کرتا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button