DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Repairing work on Kahuta Mator road starts with 90 lakh Rps grant

کہوٹہ مٹور روڈ کی رپیرنگ کا کام90لاکھ کی خطیر گرانٹ سے شرو ع

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔کہوٹہ مٹور روڈ کی رپیرنگ کا کام90لاکھ کی خطیر گرانٹ سے شرو ع ہو گا۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات اورجنرل سیکرٹری PTIتحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین نے گذشتہ روز افتتاح کے بعد دعا مانگی۔ نارہ، مٹور، مواڑہ، بٹالہ، نلہ، جنجور،گہگاڑی،لس اور دیگر علاقوں کے سینکڑوں افرادکی طرف سے راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا شکر یہ۔ عوام کے تمام مسائل حل ہو نگے ایک ایک وعدہ وفا ہو گا ان خیالات کا اظہارممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے کہوٹہ مٹور روڈ کی رپیرنگ کے کام کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام سابقہ حکمران مل کر بھی ہمارے قائد کا کچھ نہیں کر سکتے ملک عوام قائد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ حکومت کی مثبت پالیسوں اور اقدامات کے نتیجے میں عوام کو جلد بڑھے ریلیف ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اسلامی جہموریہ پاکستان عمران خان نے الیکشن مہم میں ملک کی عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے انشاء اللہ پورے ہونگے انہوں نے ملک کی عوام کو ایک مثبت سوچ دی جس کے نتیجے میں عوام کی عوام نے الیکشن 2018میں اپنی ووٹ کا صیح استعال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ووٹ دیا جس نتیجے میں ملک کی عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا ملا اور ایک صاف ستھری حکومت ملک میں قائم ہوئی انہوں نے کہا کہ ملک عوام قائد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں انشاء اللہ حکومت کی مثبت پالیسوں اور اقدامات کے نتیجے میں عوام کو جلد بڑھے ریلیف ملیں گے۔

Kahuta; Repairing work on Kahuta Mator road has started with 90 lakh Rps grant,  A inauguration ceremony was held with MPA Raja Sagheer Ahmed.


سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے میگا پراجیکٹ کہوٹہ پنڈی روڈ کو فی الفور شروع کیا جا ئے

Mega Projects of x PM Shahid Khaqan Abbbassi should be started, Raja Nazaqat Hussain

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔راجہ نذاکت حسین صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے میگا پراجیکٹ کہوٹہ پنڈی روڈ کو فی الفور شروع کیا جا ئے اگر اس منصوبے کو شر وع کر نے میں کوئی ٹیکنیکل مسلہ ہے تو اس کو عوام کے مفادات کی خاطر حل کیا جائے ناں کہ اس کو سیاسی بھینٹ کے نظرکیا جائے۔ سہالہ اوور ہیڈ برج، راولپنڈی کہوٹہ ایکسپریس وے اور کہوٹہ شہر کے ارد گرد خوبصورت و وسیع بائی پاس پر کام بند ہونے سے شہری، ٹرانسپورٹر اور علاقہ بھر کی عوام کو شدید مسلہ ہے روزانہ سہالہ پھاٹک بند ہونے سے صبح و شام کئی گھنٹے ٹریفک بلاک، بزرگ مسافروں اور مریضوں، خواتین، بچوں، طلباء و طالبات، ملازمین، وکلاء کو سخت پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے۔لوگ گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ ایک ہی سنگل روڈ پر گنجائش سے زیادہ گاڑیاں ہونے کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں ٹریفک کئی کئی گھنٹے بلاک رہتی ہے شہر کے ارد کرد بائی پاس، سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج اور پنڈی کہوٹہ ایکسپریس وے کے لیئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 17ارب کی گرانٹ جاری کرکے مزکورہ منصو بے کا افتتاح کیا اور مشینری آنے کے بعد کام کا آغاز بھی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہوا مگر اب اس منصوبے کو دوبارہ شروع نہیں کیا جارہا تحریک انصاف موجودہ حکومت کے آنے بعد مزکورہ منصوبے پر کام بند ہونا علاقہ بھر اور آزاد کشمیر کے مسافروں، شہریوں کے ساتھ زیادتی اور ناا نصافی ہے۔ مزکورہ منصوبہ پر جلد از جلد دوباہر کام شروع کرکے عوام علاقہ کو ذلیل خوار ہونے سے نجات دلائی جائے۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ نذاکت حسین صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت2013سے2018تک ہمارے حلقے کے ایم این اے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعلی پنجاب کے معاو ن خصوصی سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقے میں اربوں روپے کر ترقیاتی کام کرائے ہیں جو کہ آن دی ریکارڈ ہیں کہوٹہ پنڈی روڈ کا منصوبہ بھی مسلم لیگ ن کا منصوبہ ہے مگر الیکشن شروع ہوجانے کی وجہ سے یہ کام شروع ناں ہو سکا تھا مگر اس افتتاح بھی ہوا تھا اور مشینری بھی آگئی تھی موجود حکومت کہوٹہ اور آزاد کشمیر کی عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کو فی الفور شرو ع کرا یں تاکہ کہوٹہ اور آزاد کشمیر کی عوام کا سب سے بڑ ا مسلہ حل ہو سکے۔


قائد حز ب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا مظہر کیانی کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی

Condolences on death of the mother of Mazhar Kiyani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔قائد حز ب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا مظہر کیانی کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی۔یوسی مٹور کے گاؤں میرا کے رہائشی مظہر کیانی کے والد محترم گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن قائد حز ب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، حاجی نصرت،راجہ عقیل نے ان رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button