DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Social and political personality Nambardar Fazal Karim passed away in village Bhalo Bari

یاسی و سماجی شخصیت نمبردار فضل کریم بھلو باڑ ی والے گزشتہ روز انتقال کر گئے

جبر(نامہ نگار) ڈاکٹر محمد مسعود کے والد وحید کے دادا سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار فضل کریم بھلو باڑ ی والے گزشتہ روز انتقال کر گئے شام چار بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان بھلوباڑی میں سپردخاک کرد یا گیا جبکہ نماز جنازہ میں صوفی خالد نقیبی ،سید آصف محمود شاہ نقیبی راجہ شفیق نقیبی ،حاجی ملک غنضنفرآف کنگر ،چیئرمین یوسی تھاتھی چوہدری مصدق ،سابق ناظم چوہدری غلام مرتضیٰ ،کسان کونسلر چوہدری اشفاق،ڈاکٹر ذبیر،وحید اقبال ،کونسلر چنگیزخان ،ڈاکٹر شوکت علی ،راجہ سلیم رتالہ ،شیخ پرویز اختر،چوہدر ی تنویر گجر،راجہ یوسف کیانی پلینہ اور محکمہ صحت تحصیل گوجرخان کے افسران سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔


ممتاز مسلم لیگی رہنماء ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست سابق چےئرمین یوسی بیول راجہ محمد اسلم چےئرمین یونین کونسل اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی ،سابق نائب صدر ینگ اتحادمیلاد کمیٹی محمد ندیم نے چوہدری غلام یثرب کی اہلیہ چوہدری محمد عامر کی والدہ اور ڈاکٹر محمد مسعود کے والد نمبر دار فضل کریم کی وفات پر ان کی رہائشگاہوں میں جا کر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button