DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Dada Pir Kala urs Mubarak to commence on 27th April

دادا پیر کالاکا سالانہ عرس مبارک ایک روزہ عرس27اپریل 2019بروز ہفتہ کو بمقام سلطان خیل شروع ہو رہا ہے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔جنجوعہ راجپوت خاندان کے جد امجد راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالاکا سالانہ عرس مبارک ایک روزہ عرس27اپریل 2019بروز ہفتہ کو بمقام سلطان خیل شروع ہو رہا ہے پروگرام زیرسر پر ستی راجہ محمد خالد سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی اور زیر نگرانی راجہ حسن اختر ، راجہ محمد ذاکرچیئرمین جنجوعہ ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن بگلہ راجگان ہو گا پروگرام صبح نو بجے مزرا کو غسل دیا جائے گا9.30پر دربار پر چادر چڑھائی جائے گی دوپہر دو بجے اجتماعی دعُا مفکر ملت اسلامیہ حضرت صاحبزادہ پر وفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الر حمنٰ سجادہ نشین آ ستانہ عالیہ مجددیہ بگہار شریف فرمائیں گے اور اختتام مجلس میں لنگر تقسیم کیا جائے گا اس تقریب میں ہر خاص و عام اور خصوصی طور پر دادا پیر کالا کی آل اولاد جنجوعہ راجپوت برداری سے تعلق رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔راجہ محمد ذاکر اور کنگ آف سلطان خیل راجہ تصدق جنجوعہ نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جنجوعہ راجپوت خاندان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد سے شر کت کی اپیل کی ہے ۔

Kahuta; The Dada Pir Kala urs Mubarak is to commence on 27th April in village Sultan Khail, The mela organisation which will run the mela are headed by Raja M Khalid, Raja Hassan Akhtar and Raja M Zakir. Dua will be observed by Dr Sajid Ur Rehman of Baghar Shareef.


جنجوعہ ینگ ویلفیئر آرگنازیشن بگلہ راجگان کے چیئرمین راجہ محمد ذاکر آف یو کے اپنے علاقے کی عوام کے مسائل سن رہے ہیں

Raja M Zakir to support development in local region

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔جنجوعہ ینگ ویلفیئر آرگنازیشن بگلہ راجگان کے چیئرمین راجہ محمد ذاکر آف یو کے اپنے علاقے کی عوام کے مسائل سن رہے ہیں اس موقع پر راجہ کامران کیانی محمد بشارت جنجوعہ، راجہ سبیل جنجوعہ، راجہ عبدالغفار جنجوعہ ،سمیت دیگر مغرزین علاقہ بھی وہاں پر موجود ہے اور علاقے کی گلیوں سڑکوں کے حوالے سے راجہ محمد ذاکر کو آگاہ کرتے ہو ئے ہیں اس موقع پر راجہ محمد ذاکر نے یقین دلایا ہے کہ ہم نے پہلے بھی اپنی مدد آپ تحت علاقے کی عوام کی خدمت کی اور ان کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا آئندہ بھی لیتے رہیں گے راجہ محمد ذاکر نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہوتی ہے کہ علاقے کے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اور انشا اللہ ہم نے میں لو پہلے بھی خدمت کی ہے بغیر کسی لالچ کے آئندہ بھی کرتے رہیں گے اٹھائے ہیں راجہ محمد ذاکر نے یقین دلایا ہے کہ آپ لوگوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اس موقع پر راجہ شکیل کیانی راجہ کامران کیانی اور دیگر معززین نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔


وفاقی حکومت کہوٹہ پنڈی روڈ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فی الفور موثر اقدام کر یں , راجہ صغیر احمد

Federal government should act and construct Kahuat Pindi road project

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کہوٹہ پنڈی روڈ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فی الفور موثر اقدام کر یں روزانہ آزاد کشمیر اور کہوٹہ کے مسافر اس روڈ پر زلیل و خوار ہوتے ہیں ۔سہیالہ پھاٹک سے بڑا مسلہ بنا ہوا ہزاروں مسافر ، بزرگ ، مرد ، خواتین، مریض ، سر کاری ملازمین ، طلبا و طالبات کئی کئی گھنٹے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے پھنسے رہتے ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کہوٹہ اور کشمیر کے لاکھوں مسافروں کے اس مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کہوٹہ پنڈ ی روڈ منصوبے پر کام شروع کر نے کے احکامات جاری کر یں ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد آف مٹور نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ کہوٹہ پنڈی روڈ ڈیفنس روڈ ہے روزانہ کہوٹہ میں موجود پرو جیکٹ کے ملازمین آتے ہیں اسی روڈ پر واقع کہوٹہ کے علاقہ بیور میں در یائے جہلم پر کروٹ ڈیم کو زیر تعمیر ہے اس کی ہیوی میشنری یہاں سے سے گزرتی ہے جس کی وجہ سے ان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا ہوتا ہے انہوں نے کہا روڈ اس وقت شدید روڈ پھوٹ کا شکار ہے آئے روز کوئی ناں کوئی ٹریفک حادثہ بھی رونما ہوا ہوتا ہے جس میں اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہے اس لیے میں اپنے حکومت سے مطالبہ کر تا ہوں کہ وہ کہوٹہ اور آزاد کشمیر کے لاکھوں افراد کا سب سے درینہ مسلہ کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر کرا کر ان کا سب سے بڑا مطالبہ پورا کیا جا ئے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button